ڈاکٹر کی بازیابی کے باوجود بلوچستان کے ہسپتالوں میں ہڑتال

Hospitals

Hospitals

بلوچستان(جیوڈیسک)بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کا احتجاج 25ویں روز بھی جاری ہے مریض ہسپتالوں میں مسیحا کے منتظر ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے 25 روز قبل اغوا ہونے والے ماہر نفسیات کی بازیابی کے لییحق میں صوبے کے تما م سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دی جہاں ڈاکٹر کی بازیابی کے باوجود سروس بحال نہیں ہو سکی ہے اور صوبے کے تمام ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ایچ ہسپتال ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال اور ہیپلر آئی ہپستال کی او پی ڈیز کی تالہ بندی ہے جبکہ ان ہسپتالوں کے جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں ۔ جس سے دوردراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔