ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر گلبرٹو مینڈوزا نے برٹش باکسر عامر خان کا لیمونٹ پیٹڑسن سے ری میچ کا مطالبہ مان لیا ہے۔ مینڈوزا کے مطابق ٹائٹل فائٹ متنازعہ ثابت ہوئی ہے اور مقابلے کے دوران واشنگٹن کمیشن کا رویہ قوانین کے خلاف رہاہے۔ عامر اور پیٹرسن کی ٹائٹل فائٹ میں ججز جارج ہل والیری ڈورسیٹ نے ایک سوتیرہ ایک سوبارہ سے پیٹرسن اورنیلسن ویسکوئز نے ایک پندرہ ایک سودس سے عامرکو فاتح قرار دیا۔ ریفری نے ساتویں اور بارہویں رائونڈ میں عامر خان کا ایک ایک پوائنٹ کاٹ لیا ،اور وہ ایک پوائنٹس سے ڈبلیوبی اے اور آئی بی ایف سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔ عامر خان نے گذشتہ روز ٹوئٹر پر فائٹ کی وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص جج جارج ہل سے رابطہ کررہا ہے۔ ساتویں رانڈ میں ہل کے اسکور کارڈ میں ردوبدل کرکے پیٹرسن کے حق میں کیا گیا ہے۔