ترکی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹینس چیمپئن شپ میں ماریہ شراپووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی
روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے اپنے آخری گروپ میچ میں سماتھا سٹروسر کو شکست دی۔ایک گھنٹے سے کم وقت جاری رہنے والے میچ کا سکور چھ تین ،چھ صفر رہا۔ گروپ سٹیج میچز میں ماریہ شراپووا ناقابل شکست رہی ہیں۔ ماریہ شراپووا سال 2006، 2007 ترکی ڈبلیو ٹی اے ٹینس میں ناقابل شکست رہی تھیں ۔دوسری جانب سوئس انڈور ٹینس ٹونامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا مقابلہ فرانسیسی پال ہینری سے ہو گا ۔سپین میں جاری ولینشیا اوپن ٹینس میں سپین کے ہی ڈیوڈ فیرر فاتح رہے۔انھوں نے ہم وطن نکولس المیگرو کو 6-3,7-5 سے ہرایا۔سیمی فائنل میں فیرر کا مقابلہ ڈولگ سے ہو گا۔