عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں سے معصوم قبائلیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں چائنا چوک سے پارلیمنٹ ہاس تک مارچ میں امریکا نواز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کے لئے غیرملکی میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کو بتایا جاسکے کہ ڈرون حملوں سے معصوم و بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر ڈرون حملے بند نہیں کراسکتے تو مستعفی ہوجائیں پریس کانفرنس کے موقع پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ بھی موجود تھیں۔