امریکا (جیوڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کے تین ارکان نے ڈرون حملوں کے جواز اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے رکن ڈینس کوسینچ، رون پال اور رش ہالٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ڈیڑھ ہزار معصوم شہری تھے۔ کانگریس ارکان کا موقف ہے کہ صرف کانگریس کو اعلان جنگ اور بیرون ملک قوت کے استعمال کی اجازت دینے کا اختیار ہے۔
امریکی صدر ایسے احکامات نہیں جاری کر سکتے۔ اس طرح کا کوئی بھی عمل خلاف قانون ہے۔ اوباما انتظامیہ جواز پیش کرے کہ وہ کس بنیاد پر ڈرون حملے کرا رہی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایران اور چین ڈرون ٹیکنالوجی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ اگر کانگریس نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کیطریقہ کار کو واضح نہ کیا تو یہ امریکا اور امریکی عوام کے لئے خطرنا