لاہور(جیوڈیسک) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے ڈرون حملے رکوانے کے لیے زیر التواء مقدمے کے جلد فیصلے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں حافظ سعید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی علاقوں پر ہونے والے جاسوس طیاروں کے حملے رکوائے جائیں تاہم دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ڈرون حملے بند نہیں ہوئے۔
درخواست گزار کے مطابق عدالت ڈرون حملے رکوانے کے لیے ان کی زیر التواء درخواست کی جلد سماعت کر کے حکومت کو حکم دے کہ وہ ڈروں حملے رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔