واشنگٹن: امریکی سفیر کیمرون منٹر نے پاکستان میں مجوزہ ڈرون حملہ روکنے کیلئے واشنگٹن ہنگامی کال کی مگر سی آئی اے نے ان کی درخواست کو مسترد کردی ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کال پاکستان میں امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے ایک روز بعد ہونے والے حملے کو روکنے کیلئے کی گئی تھی۔ اس حملے میں عام شہری شہید ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بعض امریکی حکام کا خیال تھا کہ یہ حملہ ریمنڈ ڈیوس کو طویل عرصہ قید رکھنے پر سی آئی اے چیف لیون پنیٹا کے غصے کا نتیجہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق کیمرون منٹر اور حال ہی میں پاکستان چھوڑکر واپس امریکہ جانے والے سی آئی اے اسٹیشن چیف کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ تھے۔