امریکا : (جیو ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہمیشہ اپنے بین الاقوامی پارٹنرزکے تعاون اور متعلقہ ملک کی اجازت سے کیے جاتے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر کے مشیربرائے انسداد دہشت گردی جان برینن نے کہاکہ ڈرون دہشت گردوں کے خلاف اہم ہتھیار ہیںجن کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر بھی نظررکھی جاتی ہے۔
یمن میں ڈرونز حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جان برینن نے کہاکہ ایسے حملے ہمیشہ متعلقہ ملک کی اجازت سے کیے جاتے ہیں۔