ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں،دفتر خارجہ

foreign office

foreign office

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) دفتر خارجہ نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے،یہ پاکستانی خود مختاری کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی قانون ڈرون حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملے شدت پسندی کو جنم دیتے ہیں۔