واشنگٹن : امریکی حکام نے القاعدہ رہنما عطیہ عبدالرحمان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ لیبیا سے تعلق رکھنیو الیعطیہ عبدالرحمان کو ہلاک کردیا گیا۔ امریکی حکام نے ہلاکت کی تفصیلات ظاہرنہیں کیں البتہ اتنا کہا کہ عطیہ کو بائیس اگست کو وزیرستان میں ہلاک کیاگیا۔ واضح رہے کہ بائیس اگست کو وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عطیہ عبدالرحمان اسامہ بن لادن کیبعد دوسرے اہم ترین رہنما تھے۔ لیبیا سے تعلق رکھنے والے عطیہ عبدالرحمان نے کئی مرتبہ ایران کادورہ بھی کیا۔ وہ لیبیاکے جہادی گروپ انصار السنہ سے وابستہ تھیتاہم کم عمری میں ہی انھوں نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔