ڈرگ اسکینڈل نے لاہور میں موت کا جال پھیلا دیا ہے جس کے نتیجیمیں دو افراد مزید لقمہ اجل بن گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔ ادھر کراچی اور اسلام آباد کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے پی آئی سی اسکینڈل کی ادویات کو غیرمعیاری قرار نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی ایل اور این آئی ایچ کو بھجوائی گئی ادویات کی رپورٹ موصول ہوگئی ہیں جن میں ادویات کو غیرمعیاری قرار نہیں دیا گیا۔ تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹس موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے۔ اسپتالوں میں ڈرگ مریضوں کے نام سے قائم ہونے والے وارڈز کا نام بھی تبدیل کرکے بون میرو سپریشن وارڈز رکھ دیا گیا ہے جس سے بات مزید واضح ہوجاتی ہے کہ ابھی تک ہلاکتوں کی اصل وجہ کا پتہ ہی نہیں چلایا جا سکا ہے۔ پی آئی سی میں جگہ کم پڑنے کے بعد مریضوں کو میو اسپتال بھیجاجارہا ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے قائم نجم سعید کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹس آج پنجاب حکومت کو دے گا۔