سیکریٹری صحت پنجاب نے پی آئی سی ڈرگ اسکینڈل کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ فروری تک اسپتالوں میں نو سو انتیس متاثرہ مریض داخل ہوئے، جن میں سے سات سو سات صحتیابی کے بعد ڈس چارج کر دئے گئے۔ ایک سو تین مریض اب بھی زیرعلاج ہیں جبکہ ایک سو بیس دواں کے ری ایکشن سے انتقال کر گئے۔
عدالت نے جعلی ادویات کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں رپورٹ پیش کریں کہ ادویات کی خریداری کی پالیسی پر تبدیلی کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں بعد میں سماعت بائیس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔