ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے الیکشن آخری مراحل میں داخل امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے

بھمبر (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے الیکشن آخری مراحل میں داخل امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے سجاد الحق اور محمد اسلم آسی پینل میں زبردست مقابلہ متوقع تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات 30جنوری کو ہورہے ہیں الیکشن میں چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ کے پینل مد مقابل ہیں دونوں پینلز نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے خوب دوڑ لگا رکھی ہے۔

ایک ایک ووٹر کو ساتھ ملانے کی کوشش تیزی سے جاری ہیں چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ اور چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ استاد شاگرد بھی ہیں چوہدری سجا دالحق کو اس وقت چوہدری طارق فاروق گروپ ،چوہدری انوار الحق گروپ ،راجہ مظہر اقبال گروپ اور مرزا شفیق جرال گروپ کی حمایت حاصل ہے جس سے بظاہر انکی پوزیشن مستحکم دکھائی دیتی ہے۔

ان گروپوں میں چند وکلا بڑوں کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور اپنے گروپوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے محمد اسلم آسی پینل کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جس سے دونوں پینلوں کے درمیان زبردست مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے دونوں پینلز کے درمیان اپنی اپنی کامیابی کا دعوی کر رہے ہیں دونوں پینلز کی الیکشن مہم بڑی تیزی کیساتھ جارہی ہے ایک ایک ووٹر پر خوب محنت کی جارہی ہے الیکشن میں کس پینل کو کامیابی حاصل ہو تی ہے البتہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن نے بھمبر کے تمام سیاسی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے جس سے بھمبر کے سیاسی ماحول میں بھی تلخی کم ہو گی۔