ڈسٹرکٹ ہسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ، ڈاکٹر اقبال حسین

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہ ہے چند ایک ڈاکٹر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے کسی ڈاکٹر نے تبادلہ نہیں کروایا ڈاکٹر PMAکے ملازم نہیں بلکہ ریاست کے ملازم ہیں وہ ریاست سے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

ان کو اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دینی چاہیے اگر کسی کو سرکاری ملازمت نہیں کرنی تو استعفیٰ دیں اور پرائیویٹ کلینک چلائیں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہاہے ڈاکٹر حضرات سمیت ہسپتال کا تما م عملہ میرے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے انٹری فیس میں اضافہ حکومت کیطرف سے ہے ہم نے خود اس میں اضافہ نہیں کیا دیگر فیسوں کی طرح انٹری فیس اور دیگر فیسوں میں اضافہ ہوا ہے اگر ڈسٹرکٹ ہسپتال سے متعلقہ کسی کوکوئی شکایت ہو تو وہ میرے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتا ہے ۔