ڈنگہ : آئندہ وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی ہونگے ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 حاجی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ضمنی الیکشن میں ق لیگ کے امیدوار حلقہ این اے 107 چوہدری رحمن نصیر مرالہ 4 دسمبر کو کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیں گے ، اُن کی سیاسی مہم میں اپنے فرائض احسن طریقے سے دے رہے ہیں آج کھاریاں محلہ آڑا میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتے ہوا سمندر ق لیگ کی کامیابی کے لیے دُعا گو ہونگے۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بہترین تعلیمی اداروں کا قیام کیا ، نوجوان نسل کو روزگار کے لیے ملازمتوں کے بہترین موقعے فراہم کیے ، اِس کا کریڈٹ مسلم لیگ ق کو جاتا ہے اور آئندہ وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی ہونگے ہم اِس عہدے پر آنے کے بعد ق لیگ کے دور میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تسلسل جو کہ موجودہ نا اہل پنجاب حکومت نے غلط پالیسیاں اپنا کر بند کر دِیا تھا اسے پھر سے شروع کر دیں گے اور وہ بیروزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوان نسل کو ملازمتوں کی فراہمی پاکستان بھر میں میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائیں گے ۔

نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت اس وقت پاکستان مسلم لیگ ق اور چوہدری پرویز الٰہی کے علاوہ اور کوئی جماعت یا سیاستدان نہیں دے سکتا۔ پنجاب کے بڑے بڑے سیاسی گھرانے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔