ڈنگہ : ابھی میرے والد کا کے گزر جانے پر میرے زخم بھر نہ آئے تھے کہ مجھے میری ممتا جیسی جنت سے بچھڑنا پڑا ، میاں سہیل عزیز

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) کولیاں شاہ حسین کے معروف زمیندار ، میاں سہیل عزیز نے درد بھرے آنسوؤں سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری توقعات اور میری سوچ سے بڑھ کر اہالیانِ علاقہ اور دور دراز سے میری والدہ کے دُنیا سے چلے جانے پر ، میرے اِس غم میں میرا ساتھ دِیا اور بیرون ملک سے بھائیوں ، دوستوں نے بذریعہ ٹیلی فون اظہارِ افسوس اور پرسانِ حال کے علاوہ جو ڈھارس بندھائی میں اُن کا تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہوں۔

اُنہوں نے میری اِس دُکھ بھری گھڑی میں میرا بھر پور ساتھ دِیا اور ہر طرح کا تعاون کیا ، ابھی میرے والد کا کے گزر جانے پر میرے زخم بھر نہ آئے تھے کہ مجھے میری ممتا جیسی جنت سے بچھڑنا پڑا۔