ڈنگہ : رنگ برنگی بولیاں بولنے والے اور رنگ بدلنے والے حلقہ میں تبدیلی نہیں لا سکتے،کاشی گجر آف رنیاں
Posted on November 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) اٹلی میں مقیم ممتاز مسلم لیگی راہنما ‘ سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری کاشی گجر آف رنیاں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 113 بیکنانوالہ کے نمبردار کے بیٹے اور اس کے ماموں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ طاقت کے نشے میں اور پولیس کی گود میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں ۔ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں نمبردار کے بیٹے کو اور اُس کے ماموں کو اتنا ہی شوق ہے تو پولیس کا سہارا چھوڑ کر میدان میں آ جائے ۔
رنیاں برادران کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون طاقت ور ہے ۔ اگر مخالفین نے اپنا شوق پورا کرنا ہے تو رنیاں جا کر اکٹھ کر کے دکھائیں ۔ ہم نے تو پھر بھی ان کے بیکنانوالہ میں جا کر سیاسی جلسہ کیا جس کی چہ میگوئیاں پورے پاکستان میں ہو رہی ہیں ۔ میاں فیملی جتنی طاقتور ہے عوام انہیں بخوبی جانتے ہیں ۔ ان لوٹے نہیںاور ان لوٹوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والوں کا انجام برا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ رنگ برنگی بولیاں بولنے والے اور رنگ بدلنے والے حلقہ میں تبدیلی نہیں لا سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو چوہدری اعجاز احمد رنیاں کامیاب ہو کر ان ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا ۔ گجر کبھی بھی اپنا وعدہ نہیں بھولتا ۔ ہم عرصہ دراز سے بڑی مشکلات کا سامنا کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ ہم اعلانیہ کہتے ہیں کہ میاں فیملی کو اگر کوئی شک ہو تو اگر وہ مرد ہیں تو انتظامیہ کا سہارا چھوڑ کر جہاں چاہے ہمیں بلا ہم ہر میدان میں سرخرو ہوں گے ۔