ڈنگہ : مفاد پرستی کی سیاست کا دور گزر چکا ہے پی پی 113 چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے ، اعجاز رنیاں ، اخلاق رنیاں
Posted on December 20, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)مسلم لیگ ق کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا ہے کہ مفاد پرستی کی سیاست کا دور گزر چکا ہے پی پی 113چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے اس لئے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کا گڑھ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں اور حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے چوہدری پرویز الہٰی نے مساجد مدارس مزارات اور امام بارگاہوں کے بلز فکسڈ کرنے کی شرط ختم کروا کے بہت بڑا کام کیا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک بھر کی عوام کے نمائندہ ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔