ڈنگہ : ڈنگہ مین بازار میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب مکمل ، سسٹم ایکٹوکر دیا گیا

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ممتاز سماجی شخصیت علی اسلم صراف کے تعاون سے سینئر نائب صدر موبائلز فون ایسوسی ایشن ڈنگہ مرز ا محمد افضل اور انکی ٹیم نے مسلسل محنت کے بعد ڈنگہ مین بازار میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب مکمل کرکے ایکٹیو کردیا۔مین بازار میں مختلف جگہوں پر مرزا محمد افضل اور انکی ٹیم نے ماہرانہ انداز میں چار اہم پوائنٹس پر کیمرے نصب کرکے انکا کنٹرولنگ سسٹم عارضی طور پر رحمت جیولرز پر بنا دیا ہے۔

جہاں پر مین بازار میں چوری ،ہیرا پھیری یا کسی واردات کی صورت میں مکمل مانیٹرنگ کی جاسکے گی اور انکا مکمل ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا۔ڈنگہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی گئی تھی لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ سسٹم مکمل طور پر ڈیڈ ہوگیا تھا۔

جسکی وجہ سے تاجر برادری کو کسی واردات ہونے کی شکل میں دشواریوں کا سامنا تھا ۔ان مشکلات کے پیش نظر علی اسلم صراف نے مرزا محمد افضل کی معاونت سے ڈنگہ میں دوبارہ سیکیورٹی کیمروں کی مرمت اور نئی تاریں ڈلوا کر دوبار ہ درست کروا دیا۔ سماجی حلقوں کا علی اسلم صراف کی اس کوشش پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔