ڈنگہ کھاریاں اور ڈنگہ منڈی بہاؤ الدین روڈ پر سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ ہو سکا
Posted on December 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمدبلال احمدبٹ)ڈنگہ کھاریاں اور ڈنگہ منڈی بہائو الدین روڈ پر سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری،ہائی ایس مالکان کی طرف سے پھٹہ بھی لگایا جاتا ہے اور من مرضی کا کرایہ وصول کیاجاتا ہے ڈنگہ سے کھاریاں کا کرایہ چالیس روپے فی سواری۔
جبکہ ڈنگہ سے منڈی بہاؤ الدین فی سواری کرایہ ساٹھ روپے وصول کیا جا رہا ہے جو سرکاری کاریہ سے دوگنا ہے آر ٹی اے سیکرٹری شجاع بھٹی اہلیان کھاریاںو گردونواح کے حال پر رحم کریں اور ڈنگہ کھاریاں منڈی بہائو الدین سمیت دیگر روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کو پابند بنائیں تاکہ وہ سرکاری کرایہ نامہ وصول کریں ورنہ انکے خلاف عملی کاروائی کی جائے تاکہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔