ڈنگہ کی خبریں 20/2/2014

ڈنگہ شہر کی کی 75 لڑکیوں کو سال 2013ء میں طلاقیں دی گئی جبکہ 2012ء میں 48 گھر اُجڑے تھے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ شہر کی کی 75 لڑکیوں کو سال 2013ء میں طلاقیں دی گئی جبکہ 2012 میں 48 گھر اُجڑے تھے، یہ وہ لڑکیاں جن کا میکہ ڈنگہ میں تھا جن کی رجسٹریشن ڈنگہ کی دونوں کونسلوں میں کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق سیکرٹریز کونسلز کے ریکارڈ کے مطابق طلاقوں کی شرح میں 20 فی صد اضافہ 1 سال میں ڈنگہ کی 75 سہاگنوں کے گھر اُجڑ گئے ، رواں سال کے ڈیڑھ ماہ میں 10 طلاقیں ، 2013 میں یونین کونسل 107 ڈنگہ ون میں 40 اور یو سی 108 ڈنگہ 2 میں 35 جوڑوں میں علیحدگی کونسل آفسز میں رجسٹرڈ کی گئیں ، کل طلاقوں کی تعداد زیادہ ہے کئی لڑکی والے نوٹس دبا لیتے ہیں ، جبکہ کئی جوڑوں کی زبانی طلاقیں ہی رجسٹرڈ نہیں کروائیں گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ٹی ایم اے کا خاتمہ متوقع یکم جولائی سے ڈنگہ میونسپل کمیٹی بن جانے کا امکان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ٹی ایم اے کا خاتمہ متوقع یکم جولائی سے ڈنگہ میونسپل کمیٹی بن جانے کا امکان ، ذرائع، قانون سازی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور نوٹیفکیشن کے باوجود تا حال ٹی ایم اے نظام چل رہا ہے ، متعلقہ کمیٹی نے رولز آف بزنس محکمہ سپرد کر دیے ، ذرائع کا خیال ہے کہ نیا نظام یکم جولائی سے عملہً نافذ کر دِیا جائے گا تا ہم منتخب ہونے تک ایڈمنسٹریٹر نظام چلائیں گے ۔
۔۔۔۔
ڈنگہ :حکمرانوں کا ہر اقدام موضوع بحث بن چکا ہے ، لہذا امن کے نام حکومت ملک دُشمن عناصر کو آستین میں چھپانے سے گریز کرے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنماامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا حکمرانوں کا ہر اقدام موضوع بحث بن چکا ہے ، لہذا امن کے نام حکومت ملک دُشمن عناصر کو آستین میں چھپانے سے گریز کرے ، اُ نہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ق کی پالیسیوں اور رہنمائوں سے امید رکھے کہ وہ اُنہیں بہتر مستقبل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مسلم لیگ ق کے رہنما وطن اور ملک پاکستان کی غیور عوام کی دی ہوئی محبت کبھی بھول نہیں سکتے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دِیا ، آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے غریبوں کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے ، ن لیگ نے ہمیشہ تاجروں کے مفادات کا تحفظ کیا ، مزدوروں اور غریبوں سے اسے کوئی سروکار نہیں ، اُنہوں نے مزید کہا ق لیگ کے منصوبوں سے غریب عوام کو ریلیف مل سکتا تھا ، اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ جنرل الیکشن اور بلدیاتی
الیکشن میں ق لیگ کو پورے ملک سے فتح حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :رشتہ تنازعہ کی بنیاد پر 15 سالہ بچہ فائرنگ سے زخمی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) رشتہ تنازعہ کی بنیاد پر 15 سالہ بچہ فائرنگ سے زخمی ، تفصیلات کے مطابق اجمل ولد مختیار احمد ، وقاص علی ولد مختیار احمد ، زاہد ولد ظفر اقبال ، امجد ولد بہادر ، محمد اقبال ولد خان محمد ساکنان ہائے ٹوپہ آدم نے رشتہ کے انکار پر مختیار احمد ولد لال خاں کی ایماء پر 15 سالہ بلال کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دِیا ، مقدمات زیر دفعات 148/148 , 324/109کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تفتیشی محمد افضل ASIمقدمہ کی تفتیش میں مصروف عمل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلال رائس کارپوریشن پر اچانک آگ بھرک اُٹھی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) غلہ منڈی ریلوے روڈ ڈنگہ پر واقع ڈنگہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد بلال جٹ آف ڈنگہ کے گودام بلال رائس کارپوریشن پر اچانک آگ بھرک اُٹھی ، مبینہ طور پر اس آگ کے لگنے سے دُکان و گودام میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر رکھ بن گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل جانا محمد بلال جٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ، علاقہ بھر کے افراد نے کوشش کر کے مشکل سے آگ پر قابو پایا اور آگ بجھائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پولیس تھانہ قادرآباد نے 115لیٹر شراب بر آمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پولیس تھانہ قادرآباد نے 115لیٹر شراب بر آمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرآبا د پولیس نے نواحی گائوں میلوکہنہ کے رہائشی اللہ بخش عرف بخشو دیندار کے گھر چھاپہ مارا اور صحن میں دبا ہو ا115 لیٹر شراب کا ڈرم بر آمد کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، ڈسپوزل سیوریج کی ناکارہ موٹریں COسید سروش شاہ کی خصوصی کاوش سے چالو کر دی گئی ہیں
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، ڈسپوزل سیوریج کی ناکارہ موٹریں COسید سروش شاہ کی خصوصی کاوش سے چالو کر دی گئی ہیں ، عوام الناس نے اس کاوش کو خوب سراہا ہے ، شہر کے مختلف محلہ جات میں سیوریج ڈسپوزل کی موٹریں چالو نہ ہونے کے باعث گلیوں میں بدبودار پانی کھڑا ہو جاتا تھا ، خصوصا بارش کی وجہ سے ڈنگہ بھر میں کئی گھنٹے پانی رہنے کی بڑی وجہ بھی سیوریج ڈسپوزل کی سکشن موٹریں چالو نہ ہونا تھا، تا ہم رپیر ٔ نگ کے بعد شہر کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ، جسے عوام الناس کی طرف سے خوب سراہا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : فوارہ چوک کا نام نواز شریف چوک رکھنے کی بجائے الصادق چوک رکھا جانا چاہیے تھا،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ فوارہ چوک کا نام نواز شریف چوک رکھنے کی بجائے الصادق چوک رکھا جانا چاہیے تھا ، حاجی برادران نے ڈنگہ شہر کے لیے بے شمار فلاحی و مذہبی اداروں کا قیام کیا ، حاجی شاہد بٹ ، حاجی صادق بٹ نے ڈنگہ کی کاروباری پہچان پاکستان بھر میں کروائی ، نور فاطمہ ہستپال ذاتی جیب سے بنوایا اور دستکاری سکول بنوانا قابل قدر کارنامہ ہے ، ایدھی آف ڈنگہ کا خطاب تو اہلیانِ ڈنگہ نے اُنہیں پہلے ہی تفویض کر رکھا ہے ، تا ہم اگر فوارہ چوک کا نام بدلنا ہی تھا تو الصادق چوک رکھا جاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلوچ لا پتہ افراد کی بازیابی کا احتجاجی جلوس گجرات سے جلیانی سٹاپ پر پہنچ گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) بلوچ لا پتہ افراد کی بازیابی کا احتجاجی جلوس گجرات سے جلیانی سٹاپ پر پہنچ گیا ، گجرات میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قافلے کی قیادت ماما قدیر بلوچ ، فرزانہ مجید کر رہے تھے ، قافلہ کا پرتپاک استقبال شبیر ڈار ایڈووکیٹ، ماجد علی سرائے عالمگیر ، چوہدری رضا ، اویس افضل بیکنانوالہ سمیت دیگر نے کیا اور بلوچ راہنمائوں اور سیاسی کارکنوں کی غیر قانونی حراست کی سخت مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت پاکستانی حکومت کا نوٹس لینے اور بلوچ رہنمائوں و سیاسی کارکنوں کو رہا کروانے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق احتجاجی جلوس آج صبح سکھ چین ہائوس لالہ موسیٰ میں سٹاپ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :گراں فروشی،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پرلالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں مختلف افرراد کو جرمانے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کی قیادت میں نائب تحصیلداران ڈنگہ اور لالہ موسیٰ نے گرانفروشی کرنے ، ریٹ لسٹ آویزاں کرنے پر ڈنگہ اور لالہ موسیٰ میں کاروائی کرتے ہوئے 12 افراد کیخلاف مقدمات اندارج کرائے جبکہ مجموعی طور پر درجنوں دُکانداروں کو 19500 سے جرمانے کیے ، جن دُکانداروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا ، ان میں عرفان احمد ڈنگہ مرغ گوشت مہنگا فروخت کرنے پر جبکہ لالہ موسیٰ میں شہریار ، محبوب عالم ویلج ایڈ ، عبدالمجید لالہ موسیٰ بیکری ، بابر فروٹ والے ، محمد عرفان ، محمد ذیشان کو دال مسور مہنگی فروخت کرنے ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر مقدمہ کا اندراج کرا دِیا ، جبکہ کثیر تعداد میں مہنگے داموں آٹا ، گوشت انڈے، مہنگے فروخت کرنے پر 19500 روپے جرمانے بھی کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ڈنگہ کی عوام بلدیہ ڈنگہ کے پلیٹ فارم سے کافی بہتری محسوس کرے گی،سید سروش شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) چیف آفسیر بلدیہ ڈنگہ سید سروش شاہ نے کہا ہے کہ ڈنگہ کے مرکزی ڈسپوزل سنٹر واٹر سپلائی لائنوں اور واٹر فلٹریشن ، پلانٹس کے نئے سرے سے بہترین صفائی کا کام مکمل کرا دِیا ہے اور ڈنگہ شہر میں تمام مین ہولوں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن بھی لگا رہے ہیں ، اب ڈنگہ کی عوام بلدیہ ڈنگہ کے پلیٹ فارم سے کافی بہتری محسوس کرے گی ، گندگی، فضلات اور نالوں ، نالیوں کی غلاظت روانی سے ڈسپوزل سنٹر تک پہنچ کر بہہ جائے گی ، جس سے گندگی میں خاطر خواہ کمی آئے گی ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سے عمدہ اور صاف ستھرا پانی ڈنگہ کے باسیوں کو پینے کیلئے ملے گا ، جس سے صحت بھی بہتر ہو گی ، میں نے اپنے عملہ کو آگاہ کر دِیا ہے کہ کام چوری بھی نہیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ بھی فی الفور کیا جائے گا ، جو سینٹری عملہ بھرتی ہے چاہے پہلے وہ کسی بھی فیلڈ میں کام کر رہا ہے جس کام کی وہ تنخواہ لیتا ہے وہ کام ہر صورت لیں گے ورنہ فارغ کر دیں گے ، کیونکہ مجھے سب سے ڈنگہ کی صفائی عزیز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ شہر میں سڑکوں پر تجاوزات ، ریڑھیوں اور ٹھیلوں کے ذمہ دار یہ تجاوز کنندگان کم اور دُکاندار حضرات زیادہ ہیں،سروے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ شہر میں سڑکوں پر تجاوزات ، ریڑھیوں اور ٹھیلوں کے ذمہ دار یہ تجاوز کنندگان کم اور دُکاندار حضرات زیادہ ہیں ، ایک سروے کے مطابق عید گاہ بازار ، راوی روڈ ، مین بازار ڈنگہ سب دُکانوں کے آگے جو ریڑھی والے ہیں اور ٹھیلے لگائے کھڑے ہیں ،اُن سے دکاندار حضرات کھڑے کرنے کے بھاری بھر کم کرائے وصول کرتے ہیں ، شہر کا حسن بھی تباہ ، تجاوزات بھی بڑھ گئی ہے ، یہ رکاوٹیں بڑھانے دُکانداروں حضرات حاصل کر رہے ہیں، سروے کے مطابق ریڑھی ، پھٹہ لگانے والوں سے 2000 روپے سے لیکر 10 ہزار روپے تک کرائے وصول کیے جا رہے ہیں ، اور ان دُکانوں کی آر میں یہ ریڑھی اور ٹھیلہ والے دُکانوں کے آگے پختہ بلدیہ کی طرف سے بنائے گئے تھڑا کو بھی تجاوز کر کے عین سڑک کے کنارے ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں جس سے ایمبولینس تک گزرنی مشکل ہے اور تمام امر سے بلدیہ ، انتظامیہ ، ٹریفک سب واقف ہونے کے باوجود پر اسرار طور پر خاموش ہیں ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور معاملہ کا مستقل طور پر حل نکالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلفام لطیف بٹ ہائی کورٹ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ منتخب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گلفام لطیف بٹ ہائی کورٹ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ منتخب،تفصیلات کے مطابق چک پیرانہ کے رہائشی کھاریاں بار کے رکن گلفام لطیف بٹ ہائی کورٹ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں سول جج/جوڈیشنل مجسٹریٹ منتخب ہو گئے ہیں پنجاب سے 172امیدواور کامیاب ہوئے ہیں ضلع گجرات سے جبکہ پانچ کا تعلق گجرات بار اور گلفام بٹ کھاریاں بار کے رکن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبزادہ الحاج سالک جاوید زرگر کے ایصال ثواب کے لیے ختم دسواں آج ٹینکی محلہ لالہ موسیٰ میں ہو گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سرپرست اعلیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر جذبہ چوہدری محمد سرور،چوہدری ارشاد احمد کے برادر ان لاء حاجی رسول زرگر کے صاحبزادہ الحاج سالک جاوید زرگر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم دسواں آج20-2-2014بروز جمعرات ساڑھے گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ ٹینکی محلہ لالہ موسیٰ میں شروع ہونگے اوراجتماعی دعا ٹھیک ساڑھے بارہ بجے ہو گی،دست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہر سے کوڑا اٹھانے والی ٹرالی کو ڈالہ لگایا جائے،عوامی حلقے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) شہر سے کوڑا اٹھانے والی ٹرالی کو ڈالہ لگایا جائے ، سینٹری ورکر مختلف مقامات سے کوڑا اٹھا کر ٹرالی میں ڈال لیتے ہیں اور ڈالہ نہ ہونیکی وجہ سے کوڑا شہر کی سڑکوں پر ہی بکھر جاتا ہے ۔ ٹریکٹر ٹرالی کوڑا لیکر جس سڑک سے گزرتی ہے اس سڑک پر جا بجا گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہے جس کی وجہ سے سینٹری ورکروں کی محنت ضائع ہوجاتی ہے عوامی حلقوں نے چیف آفیسر بلدیہ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا اٹھانے والی ٹرالیوں کو ڈالے لگوائے جائیں اور پرائیویٹ ٹریکٹر ٹرالی مالکان کو بھی ڈالی لگانے کا پابند کیا جائے تاکہ صفائی کی صورت حال بہتر ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا عثمان شبیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی دعائیہ تقریب آج مورخہ 20 فروری بروز جمعرات انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) مرزا انجینئرنگ ورکس لالہ موسیٰ کے ایم ڈی مرزا غلام شبیر کے جواں سالہ بیٹے مرزا عثمان شبیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی دعائیہ تقریب آج مورخہ 20 فروری بروز جمعرات انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوگی ۔ دعائیہ تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی اور 11 بجے اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی ۔ تمام دوست احباب و عزیز و اقارب سے اپیل ہے کہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری حامد اشرفی کی تائی اماں مرحومہ محترمہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قبرستان شیخاں والا میں آسودہ خاک کر دیا گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) صاحبزادہ اختر حسین اشرفی کی اہلیہ ، صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی ، چوہدری مختار الحسن اشرفی کی بھاوج اور چوہدری حامد اشرفی کی تائی اماں مرحومہ محترمہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قبرستان شیخاں والا میں آسودہ خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں مولانا محمد یوسف سیالوی ، قاری عبدالعزیز نقشبندی ، مولانا غلام ربانی چشتی ، سید مسرت حسین ناصر آف قاضیاں کرم شاہ ، چوہدری اعجاز دھوریہ ، ڈاکٹر نثار احمد ملک ، عبدالحمیدمغل ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، سید مشتاق حسین شاہ دھامہ ، شیخ انور مسعود ، حاجی ریاض احمد انصاری ، گلزار احمد نوشی ، مشتاق احمد بٹ ، محمد رفیق بھٹی ، افتخار احمد زرگر ، سید اظہر محمود ، حاجی عبدالغفار ، ڈاکٹر جمال الدین ، غازی ثاقب شکیل ، فیصل گجر ، چوہدری اختر برنالہ ، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، حاجی شفیق قریشی ایڈووکیٹ، حاجی شکیل احمد قریشی ، ملک شفیق امجد ، مرزا محمد اکرم ، سراج ملک اشرفی ، کامران اشرفی ، حاجی ارشد النور ، آغاشبیر احمد ، ملک اصغر طارق ، ماسٹر جلیل چوہدری ، سید ضیاء علی شاہ ، حاجی عبدالستار معصومی ، محمد افضل بٹ ASI ، خاور سیالوی ، ملک بوٹا ، مہر محبوب الٰہی ، افضال طاہر ، وحید بٹ نوری ، خادم مغل ، چوہدری انیس احمد سہند ، جاوید خان ، منشی عباس چوہدری ، کرنل شیر محمد ، شہباز بٹ ، شاہد لطیف ، ریاض بٹ ، خان احسان الٰہی ، غلام عباس کٹھانہ نمایاں تھے ۔ جنہوں نے مرحومہ محترمہ کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین سے اظہار افسوس اور صبر جمیل کی دعا کی ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کل بروز جمعتہ المبارک 10 بجے دن جامعہ مسجد قادریہ رضویہ مین بازار لالہ موسیٰ میں پڑھا جائیگا ۔ اجتماعی دعائے 11بجے ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسنین علی بٹ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے،نماز جنازہ انکے آبائی گائوںبھدر میں ادا کی گئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف سماجی شخصیت ماسٹر شیر علی بٹ کے صاحبزادے اور خادم حسین بٹ ، غضنفر علی بٹ ، مظفر علی بٹ ، لیاقت علی بٹ ، نوید بٹ کے بھانجے حسنین علی بٹ جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں بھدر میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں MPA چوہدری اشرف دیونہ ، سابق MPA چوہدری لیاقت بھدر ، چوہدری طارق بھدر ، میا ن نعمان عارف ، حاجی عبدالنعیم بٹ ، فاروق اعظم قریشی ، جبار اختر بٹ کھیپڑانوالہ ، صحافی نثار بٹ ، محمد ایوب بٹ ، وحید مسعود بٹ ، عبدالرفیق بٹ ، وسیم بٹ ، شرافت علی بٹ ، غضنفر بٹ ، باغ علی بٹ یو کے ، اعجاز احمد بٹ لاہور نمایاں تھے ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل آج مورخہ 20 فروری بروز جمعرات 10 بجے انکی رہائشگاہ گائوں بھدر میں منعقد ہوگی اور 11 بجے اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کائرہ برادران حلقہ کے ہیرو ہیں ، انہوں نے ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ،یاسر نذیر بٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) کائرہ برادران حلقہ کے ہیرو ہیں ، انہوں نے ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ۔ ہم کائرہ برادران کی عوام خدمات اور سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یاسر نذیر بٹ امیدوار کونسلر یوسی میانہ چک نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کائرہ برادران سے وفا اور خلوص کا کبھی نہ ختم ہونے والا اٹوٹ رشتہ ہے ۔ کائرہ برادران نے اپنے دور میں حلقہ میں تعلیم و صحت ، تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی کام کروائے ہیں جنکی مثال نہیں ملتی ۔ کائرہ برادران کی خدمات آج بھی عوام کو یاد ہیں یہی وجہ ہے کہ حلقہ کی عوام کائرہ برادران کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر عرفان احمد صفی،مہر فرحان حفیظ کی رہائش گاہ پر ٹینکی محلہ میں منعقد ہو
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر عرفان احمد صفی،مہر فرحان حفیظ کی رہائش گاہ پر ٹینکی محلہ میں منعقد ہوا،مہر فرحان حفیظ نے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ دیا،ڈپٹی کنوینئر محمد رفیع بھٹی نے بتایا کہ اجلاس میں یونین کے ممبران نے 25فروری کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کا جائزیہ لیا اور اسکی حتمی منظوری دے دی،تقریب سے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل (ر)حمید گل خصوصی خطاب کریں گے،دیگر مہمانان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ،چیئر مین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل،سید نور الحسن شاہ،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ،چوہدری ارشدمحمود ایڈووکٹ فتہ بھنڈ،شیخ حفیظ اللہ صدیقی،ڈاکٹر طارق سلیم،عامر عثمان اور ڈاکٹر آصف محمود شامل ہیں،اجلاس میں عطاء اللہ چیمہ،افضال احمد طاہر،اسد اللہ انصاری،خورشید احمد ندیم،محمد بلال احمد بٹ،نصر اللہ مجید،شفاقت علی مرزا،خالد مجید بٹ،انور انصاری،حاجی تاج نسیم،ذوالفقار علی،مرزا محمد اکرم،راشد منصور راشد،شاہد لطیف،نثار بٹ،رضوان جانی،جمیل احمد چوہدری،عبدالرزاق بٹ،کامران اشرفی،جمیل طاہر،عبداللطیف نجمی،شیخ محمد حسین و دیگر شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی جوہر ٹائون واقع میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے افراد کی نماز نمازہ میں شرکت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے دھوبی گھاٹ قبرستان گوجرانوالہ میں جوہر ٹائون واقع میں جانبحق ہونے والے ایک ہی گھر کے افرادکی نماز جنازہ میںشرکت کی انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بہیمانہ موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کا قافلہ آج دس بجے لالہ موسیٰ پہنچے گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کا قافلہ آج دس بجے لالہ موسیٰ پہنچے گا رات جلیانہ سٹاپ پر قیام کے بعد آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا،ماماقہ پر بلوچ کی قیادت میں ا؟نے والے قافلے کا امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکان عبداللہ ہسپتال کے باہر استقبال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ و دیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ۔حکام بالا الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کی تجاویز پر جلد از جلد عملدرآمدکرتے ہوئے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کروائیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،چوہدری اصغر اکبر علی ،طاہر رفیق بٹ ،سہیل نواز خان ،محمد شفیق مرزااور غلام عباس بھٹہ نے الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے لالہ موسیٰ کے مسائل کے بارے میں بالکل غافل ہیں الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ نے لالہ موسیٰ کے مسائل کی نشاندہی کرکے انتہائی احسن اقدام کیا ہے اور عوامی خدمت کا عملی ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ میںٹریفک حادثات کی وجہ سے لوگوں کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔اگر حکام بالا بروقت اقدامات کرتے ہوئے الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کی تجاویز پر عملدرآمد کروائیں تو لالہ موسیٰ کے مسائل کافی حد تک حل ہو سکتے ہیں اور ٹریفک حادثات میں کمی آ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الاکرام ویلفیئر ٹرسٹ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور جہاں بھی ضرورت ہوئی بھرپور تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ قلعی گراں میں ٹی ایم اے کے سینٹری ورکرکو لوٹ لیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ قلعی گراں میں ٹی ایم اے کے سینٹری ورکرکو لوٹ لیاگیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ کا سینٹری ورکرممتازاپنے گھر سے آرہاتھاکہ محلہ قلعی گراں گلی
ڈاکٹرجاویداقبال شیخ والی میں چارنامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اس سے پانچ ہزارروپے نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا متاثرہ شخص نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کو درخواست دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی ایم او کھاریاں نے اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر چوکیدار ٹی ایم اے کو معطل کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم او کھاریاں نے اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر چوکیدار ٹی ایم اے کو معطل کر دیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت منیر نے دوران چیکنگ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر واقع لیڈی چلڈرن پارک کے چوکیدار صدام حسین اپنی ڈیوٹی غائب تھا اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقہ سے سر انجام نہیں دے رہا تھا اور دوران چیکنگ چوکیدار اپنی ڈیوٹی سے غائب تھا اور ٹی ایم او کھاریاں نے نوٹس لیتے ہوئے چوکیدار کو اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی سے فارغ کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کی حکومت بنیا دی عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنیا دی عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیاں اسلام آبا د میں بننے کے بجائے واشنگٹن اور نیو یا رک میں بن رہی ہیں جو کہ قومی غیرت کا جنازہ نکالنے کے متراد ف ہیں اس شدید بدامنی کی فضا میں اٹھا رہ کروڑ بے گناہ عوام الناس ڈر، خوف اور نا امیدی کے منحو س سائیوں کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہوںنے کہا ہے کہ امریکہ میں ہو نے والے 11/9کے منحو س واقعے کے بعد پاکستانی قوم وطن عزیز میں امن دیکھنے کی آرزو سے محروم ہے ،کو ئی دن ایسا خالی نہیں جاتا کہ جس دن پاکستا ن کے کسی نہ کسی شہر میں بم دھماکے نہ ہوں،انہوںنے کہا کہ بدامنی سے نہ مساجد، گلی محلے اور نہ ہی مسافر ٹرینیں محفوظ ہیںہر سانحہ کے بعد حکمران میڈیا میں تعزیتی بیا نا ت دے کر چین کی نیند سو جاتے ہیں اور اگلے سانحے کا انتظار کر تے ہیں ۔مقام صد افسوس ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ملک کی 26خفیہ ایجنسیاں عوام اور ان کے جان و مال کی حفاظت کر نے میں نا کا م ہو چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الخدمت فائونڈیشن حلقہ خواتین کھاریاں کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور مقابلہ سلائی گزشتہ روزالخدمت ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (خواتین)کھاریاں کینٹ میں ہوا
گجرات(محمدبلال احمد بٹ)الخدمت فائونڈیشن حلقہ خواتین کھاریاں کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور مقابلہ سلائی گزشتہ روزالخدمت ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (خواتین)کھاریاں کینٹ میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں مظہراقبال کی اہلیہ محترمہ خالد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر علی شاہ کی اہلیہ مسز فوزیہ علی شاہ تھیں ۔جماعت اسلامی کی مقامی نگران نائلہ شہباز کے مطابق اس موقع پہ :حیاء خیر ہی لاتی ہے: کے موضو ع پہ نگران ووکیشنل سنٹر محترمہ رضوانہ وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فتن دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اور ہماری آئندہ نسلیں صالح اجتماعیت کے ساتھ جڑیں جو قومیں بے حیائی کے راستے پہ گامزن ہوتی ہیںوہ مٹ جایا کرتی ہیں۔ْالخدمت فائونڈیشن کی مقامی صدر سیدہ طاہرہ شجاع نے الخدمت فائونڈیشن کے مختلف پراجیکٹس کے متعلق آگاہی دی۔مسز خالدہ مظہراقبال نے کہاکہ میں الخدمت فائونڈیشن حلقہ خواتین کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں الخدمت فائونڈیشن انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جس طرح کام کررہی ہے اس دور میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔مسز فوزیہ علی شاہ نے بھی اپنے خطاب میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا جس منظم اور بھرپور انداز میں پوری محنت اور لگن سے جماعت اسلامی کی خواتین کام کر رہی ہیں اس سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں اس موقع پہ خطاب کرتے نائب ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات غزالہ اعظم نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو انسانی زندگی کے ہر دائرے میں کام کر رہی ہے ۔اس موقع پہ کورس مکمل کرنے والی 9طالبات کو ڈپلومے دئیے گئے۔جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پہ آنے والی طالبات کو نقدانعامات بالترتیب ایک ہزار،سات سو اور پانچ سو اور باقی طالبات کو خوبصورت گفٹس دئیے۔یادرہے کہ اب تک اڑھائی سو سے زائد بچیاں اس ادارے سے سلائی کڑھائی کے کورسز مکمل کر چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میلاد النبی ۖ کے انعقاد کو ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں شکیل احمد
کراچی (محمد بلال احمد بٹ)OGDCکے ایکزیکٹو ممبر شکیل احمد نے کہا ہے کہ میلاد مصطفیۖ کا انعقاد کرنا مسلمانان اسلام کے ایمان کا جز ہے اور میلاد مصطفیۖ کے بن ایمان کامل و مکمل نہیں ۔اور اس ہی جذبے کے تحت ہم میلاد مصطفی کا انعقاد کرتے ہیں اورہم ہر سال اپنے تمام دوست و احباب سے ملکر تمام یونٹز میں محفل میلاد وقوع پذیر کرتے ہیںاور اس پہ ہم جتنی بھی خوشی محسوس کریں کم ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم 22فروری کو محفل میلاد ۖ کا انعقاد کرکے آقانامدارۖ سے محبت کا ثبوت دیں گے انہوں نے تمام ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ 22فروری بروز ہفتہ کو اس محفل میلاد میں شرکت فرما کر اللہ کے رسولۖ سے محبت و عشق کا اظہار کریں۔