ڈنگہ کی خبریں 22/12/2013

ڈنگہ :عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھا ری اکثریت سے الیکشن جیت کے شہر کے مسائل کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھا ری اکثریت سے الیکشن جیت کے شہر کے مسائل کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ حلقہ کی عوام ہم سے محبت کر تی ہے اور بھر پو رسپو رٹ ہمارے ساتھ ہے۔عوامی حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل ہماری اولین تر جیح ہے، جس کی تکمیل کیلئے بلدیا تی الیکشن میں ساتھیوں کے ساتھ بھرپور مشاورت کر نے کے بعد الیکشن میں حصہ لیا ہے ، ہمارے پو رے پینل کے امیدوار انتخا بات میں کا میا بی حاصل کریں ہما رے پینل کے تما م امید واروں کی کا میا بی روزِروشن کی طر ح عیاں ہیں انشاء اللہ عوامی توقعات پر پورا اُتریں گے، میونسپل کمیٹی ڈنگہ کو تعمیر و ترقی کا قلعہ بنا دیں گے ، کسی بھی محنت اور قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، جیت ہمارا مقدر ہے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر امید وار برا ئے جنرل کونسلر و چیئرمین وارڈ نمبر 7 میو نسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویز گجر نے صحافیوں سے دوران گفتگو کیا انہوں کے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں اور سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے غریبوں کی خوشیوں کیلئے جدو جہد کر تے رہیں گے ، ہمارا ما ضی سب کے سامنے کھلی کتا ب ہے ،انشا اللہ فتح ہماری ہو گی ۔
———————–
——————–
ڈنگہ : ہم غریب عوام کی حما یتی جما عت ہیں، انشاء اللہ جاگیردارانہ کلچر ، موروثیت کی سیاست ، وڈیرہ عزم کا کامیاب ہو کر خاتمہ کریں گے، چوہدری ماجد محمود
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یو نین کونسل وڑائچانوالہ 68 چوہدری ماجد محمود آف وڑائچانوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غریب عوام کی حما یتی جما عت ہیں ، انشاء اللہ جاگیردارانہ کلچر ، موروثیت کی سیاست ، وڈیرہ عزم کا کامیاب ہو کر خاتمہ کریں گے اور غریبوں کی خو شیوں ، اُن کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور اُن کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بہتر اقدامات کریں گے، تعلیم اور انسانیت کا اآپس میں گہرا رشتہ ہے ،بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ، یونین کونسل وڑائچانوالہ 68 میں تعلیم و تربیت کے میدان میں کسی کو سبقت لینے نہیں دینگے اور اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیم و تربیت کا اعلیٰ معیار زندگی قائم کریں گے ، اُنہوں نے کہا کہ اپنے پینل کی بھرپور کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ا نشاء للہ وہ وقت دور نہیں جب یونین کونسل وڑائچانوالہ 68 میں ہر طر ف خو شحا لی اور امن ہو گا اور عوام سکون سے زندگی بسرکریں گے۔
————————-
———————–
ڈنگہ :محلہ بگھی پورہ ڈنگہ کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت، سید مدثر حسین شاہ، سید مبشر حسین شاہ ، سید مشرف حسین شاہ کی والدہ محترمہ اور سید مزمل شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ بگھی پورہ ڈنگہ کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت، سید مدثر حسین شاہ، سید مبشر حسین شاہ، سید مشرف حسین شاہ کی والدہ محترمہ اور سید مزمل شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئی اُن کے ختم قل میں نمایاں اہم شخصیات میں میاں اسلم ، میاں امجد محمود ، میاں مظہر اقبال ، میاں مظہر نور ایڈووکیٹ، چوہدری اختر علی بلڈنگ انسپکتر ، سید ضمیر الحسن شاہ ، سید کفایت حسین شاہ، سید اسد عباس بخاری ، سید طاہر عباس بخاری ، سید سجاد حسین شاہ، سید حیدر علی شاہ لاہور ، سید ابرار شاہ لاہور ، سید افتخار شاہ لاہور ، سید عرفان شاہ ، تحصیل ڈپٹی کمانڈر MFP سید جعفر حسین شاہ ، کمانڈر سٹی ڈنگہ MFPواحد حسین ، سید اسرار حسین شاہ ، سید صغیر حسین شاہ ، محسن رضا ، نعیم لیاقت ، نعیم اکرم ، احمد رضا ، شرافت علی ، نصیر احمد، سید احسن علی ، سید حسن سجاد ، سید کاظم سجاد ، سید قمر عباس ، سید فخر عباس ، سید علی اعجاز سمیت کثیر تعداد شریک تھے۔
————————
———————
ڈنگہ : ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے ، ہم کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے ، ہم کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے اور ادھورے کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر کوئی کسر نہ رہنے دینگے ، عوام کے مسائل حل کرنے کے میں مخلصانہ اقدامات کریں گے، اپنے ساتھیوں ، دوستوں اور حلقہ احباب کی بھر پور حمایت سے کامیاب ہو کر یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کو مثالی اور ماڈرن بنانے کی خاطر اپنی تمام تر کاوشوں کو خلوص نیت سے بروئے کار لائیں گے ، مجھے فخر ہے کہ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے عوام کی خدمت کا موقع ملے گا، اپنے ساتھیوں کے ساتھ قدم ملا کر عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے اور ادھورے کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر بہتر اقدامات کرینگے ، میرا مقصد حیات عوام کی خدمت ہے ۔ دعوے پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں ، یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی عوام ہی ہمارا سرمایہ ہیں ، میرے دروازے اہل علاقہ اور عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی غیور عوام کے در پیش مسائل سے چھٹکارا دِلانا میری اولین ترجیح ہے، عوام ہمارا ساتھ دے ہم اُن کے اعتماد پر ممکنہ پورا اُتریں گے۔ اِن خیالات کا اظہار یونین کونسل کولیاں شاہ حسین امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ نے صحافیوں سے دورانِ گفتگو کیا ، اُنہوں نے کہا یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کے ووٹرجس جوش و جذبہ کیساتھ ہماری کمپین چلا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات اور اُن کا پورا پینل کامیاب ہونگے۔
————————
———————