ڈنگہ کی خبریں 6/11/2013
Posted on December 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ : اگر اللہ تعالیٰ نے عزت دی تو ہر غریب ، سفید پوش کا پہلے کی طرح ساتھ دوں گا،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 4حاجی شاہدمحمود بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ووٹر عزت دار اور سمجھدار ہیں ، میں نے ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اگر اللہ تعالیٰ نے عزت دی تو ہر غریب ، سفید پوش کا پہلے کی طرح ساتھ دوں گا۔ میں نے آج تک کسی کا کوئی نقصان نہیںکیا اور نہ ہی خدا مجھے ایسی نعمت دے کہ میں کسی کا نقصان کروں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی طور ر میدان عمل میںآیا ہوں حلقہ کے عوام کے ساتھ میرا تعلق محض سیاسی نہیں بلکہ محبت اور پیار کا تعلق ہے اوریہ تعلق انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری ماجد ساہی امریکہ ، چوہدری ساجد ساہی امریکہ ، چوہدری عابد ساہی امریکہ کی والد ہ مرحومہ کا قل شریف کا ختم سید خان شاہ نے پڑھایا اور موت و حیات اور والدین کی عظمت پر خصوصی فلسفہ بیان کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) موضع ٹپیالہ ساہیاں کے معروف زمیندار ، بزرگ سیاستدان چوہدری ظہور احمد ساہی ٹپیالہ کی ہمشیرہ چوہدری سیف اللہ ساہی کی پھوپھو ، القدر ساہی ٹرسٹ ہسپتال کے بانی چوہدری ماجد ساہی امریکہ ، چوہدری ساجد ساہی امریکہ ، چوہدری عابد ساہی امریکہ کی والد ہ مرحومہ کا قل شریف کا ختم سید خان شاہ نے پڑھایا اور موت و حیات اور والدین کی عظمت پر خصوصی فلسفہ بیان کیا ، اور اجتماعی دُعا کی گئی، قل شریف کے ختم میں سیاسی و سماجی و مذہبی نمایاں اہم شخصیات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نذر محمد گوندل ، دیوان مشتاق سابق ایم پی اے منڈی بہائوالدین ، چوہدری طارق رائیکہ سابق ایم پی اے ، چوہدری طاہر سندھو ایم پی اے سرگودھا، چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاں ،چوہدری شاہ زیب مناف امریکہ ، چوہدری تنویر بامتہ ، چو ہدری سعید اللہ سپرینٹنڈنٹ ، چوہدری مشتاق ریٹائرڈ ایس پی ، چوہدری یعقوب تارڑ رائیکہ ، چوہدری عمر حیات گوندل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، امجد بٹ منگووال ، منور بٹ منگووال ،چوہدری افضال محمود چھماں، چوہدری کشور شہزاد چھماں، چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ ، چوہدری اورنگزیب نور پنڈی ، چوہدری محمد عاشق وڑائچ ظاہر چک ، چوہدری محمد نواز جوڑا گجرات ، ملک محمد اعظم ڈیرہ اسماعیل خان ، چوہدری علی بہادر ، چوہدری نصر اللہ وڑائچ لدھا سدھا گجرات، حاجی اصغر گوندل ، چوہدری محمد شریف کھٹانہ ، چوہدری خالد مہندی کسانہ دھکڑانوالی ، صاحبزادہ سید صفا حسین وڑائچانوالہ ، چوہدری انور کولی ،چوہدری شاہد سندھو ، چوہدری امتیاز احمد رانجھا سینئر صدر پاکستان مسلم لیگ ، چوہدری مشتاق اسلام آباد ، چوہدری شریف باغانوالہ ، چوہدری احمد خاں کمالہ ، چوہدری دانش ساہی ، چوہدری احسان اللہ ساہی ٹپیالہ ، چوہدری انصر ساہی باگڑیانوالہ، چوہدری فیاض ساہی ، چوہدری رضا ساہی ، چوہدری عمران وڑائچ کالرہ گجرات ، چوہدری لیاقت علی رانجھا صدر PTIضلع منڈی بہائوالدین سمیت سینکڑوں معززین علاقہ سمیت نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل 68 وڑائچانوالہ سے ہمارے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ کے بلدیاتی انتخابا ت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیں گے،چوہدری سلیمان الیاس
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل 68 وڑائچانوالہ سے ہمارے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ کے بلدیاتی انتخابا ت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ سولی ونڈ ، شیخو چک ، بھلیسرانوالہ ، چکوڑہ ، گراٹیاں ، کمالہ ، لشکری چک کے مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے بھر پور حمایت کے اعلانات کیے جبکہ کامیاب کروانے کا بھی بھر پور عزم کر رکھا ہے، اُنہوں نے کہا ہمارا خاندان ہمیشہ خدمت خلق میں ہمہ تن گوش رہا ، ہم بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، کامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی و خوشحالی چوہدری ماجد محمود کی اولین ترجیح ہو گی۔ چوہدری ماجد محمود اپنی کارکردگی پر عوام کے دِل جیت رہے ہیں روز بروز اُن کی الیکشن مہم میں مقبولیت بڑھ رہی ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں ، اس بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔اب حلقہ کی غیور عوام باشعور ہیں اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خونن کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری حسن الیاس آف ناروے 25 دسمبر کو وطن واپس آئینگے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) خونن کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری حسن الیاس آف ناروے 25 دسمبر کو وطن واپس آئینگے ، اُن کا ایئرپور ٹ پر دوست احباب ، رشتہ دار اور معززین علاقہ فقید المثال استقبال کریں گے، یاد رہے کہ چوہدری حسن الیاس ناروے آف خونن آئندہ بلدیاتی انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن میں بار بار آزمائی گئی عوام ہمیں حق نمائندگی دے کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے ،،چوہدری ماجد محمود ،چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) وڑائچانوالہ کے معروف زمیندار یونین کونسل 68 امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا بلدیاتی الیکشن میں بار بار آزمائی گئی عوام ہمیں حق نمائندگی دے کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے ، انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا اور یونین کونسل 68 وڑائچانوالہ ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کو سنوارنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کا درجہ رکھا ہے ، الیکشن مہم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں بھی حرام کر دِی ہیں ، انشاء اللہ عوامی قوت سے یونین کونسل 68 وڑائچانوالہ کلین سویپ کریں گے ، چنائو کی کامیابی کے بعد حلقہ کی غیور عوام کیلئے محنتی ، پر عزم اور بہترین ثابت ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری افضال محمود چھماں و دیگر کی القدر ساہی ٹرسٹ ہسپتال کے بانی چوہدری ماجد امریکہ ، چوہدری ساجد امریکہ ، چوہدری عابد امریکہ کی والد ہ کی وفات پر اُن کی رہائشگاہ پر اظہارِ تعزیت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) یونین کونسل باگڑیانوالہ امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری افضال محمود چھماں ، چوہدری جاوید اختر کینیڈا ، چوہدری طارق محمود انگلینڈ ، امجدبٹ منگووال ، الحاج خالد ٹوپہ چھماں ، چوہدری محمد امین امیدوار جنرل کونسلر نے چوہدری ظہور الٰہی ساہی ٹپیالہ کی بھاوج چوہدری سیف اللہ ساہی کی چچی ، القدر ساہی ٹرسٹ ہسپتال کے بانی چوہدری ماجد امریکہ ، چوہدری ساجد امریکہ ، چوہدری عابد امریکہ کی والد ہ کی وفات پر اُن کی رہائشگاہ پر اظہارِ تعزیت ،فاتحہ خوانی کی اور دُعا کی کہ والدین کا رُتبہ بیان نہیں کیا جا سکتا ، یہ کامیابیاں ، عزت ،نام ومقام جو کچھ عطا ہوتے ہیں وہ سب مائوں کی دُعائوں کے ہی مرہونِ منت ہوتا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ کل کائنات کے انسانوں کی جنت اُس کی ماں کے قدموں تلے ہے ، اُن کے چلے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ، یہ قدرت کا نظام ہے کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، اُنہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔
ڈنگہ : چوہدری ماجد امریکہ ، چوہدری ساجد امریکہ ، چوہدری عابد امریکہ کی والد مرحومہ کا قل شریف کا ختم آج بروز جمعتہ المبارک صبح 10بجے موضع ٹپیالہ ساہیاں میں پڑھاگیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )موضع ٹپیالہ ساہیاں کے معروف زمیندار ، بزرگ سیاستدان ، چوہدری برادران کے دستِ راست چوہدری ظہور الٰہی ساہی ٹپیالہ کی بھاوج چوہدری سیف اللہ ساہی کی چچی ، القدر ساہی ٹرسٹ ہسپتال کے بانی چوہدری ماجد امریکہ ، چوہدری ساجد امریکہ ، چوہدری عابد امریکہ کی والد مرحومہ کا قل شریف کا ختم آج بروز جمعتہ المبارک صبح 10بجے موضع ٹپیالہ ساہیاں میں پڑھاگیا، اجتماعی دُعا ٹھیک 11 بجے ہو گئی ،بڑی تعداد میں دوست احباب نے قل شریف کے ختم میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے،چوہدری شمریز اقبال سپین،چوہدری غلام سرو ر سپین و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )موضع تریڑوانوالہ کے معروف زمیندار چوہدری شمریز اقبال سپین چوہدری غلام سرور سپین ، چوہدری جاوید اقبال کھٹانہ تریڑوانوالہ ، چوہدری عبد الرزاق کھٹانہ تریڑوانوالہ ، چوہدری صابر حسین چیچی تریڑوانوالہ ، چوہدری نادر خاں چیچی تریڑوانوالہ ، چوہدری حاجی عارف تریڑوانوالہ ، چوہدری محمد غضنفر فوجی تریڑوانوالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، وہ اپنی کونسل کے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں، عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیابی حاصل کر کے اور سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنا مشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ حلقہ کی عوام کے پر زور اسرار پر چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور عزم کے ساتھ حصہ لیاہے ، عوام روائتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور حلقہ کی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں، حلقہ کی عوام شدتِ محبت اور دوستوں کی پر زور فرمائش انہیں سیاست کے میدان میں کھینچ لائی ہے ، اُن کا ماضی بے داغ ہے ، اُن کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ، اُن کی الیکشن مہم بڑی تیزی سے حلقہ کی عوام میں پذیرائی حاصل کر چکی ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ ،یونین کونسل کولیاں شاہ حسین اور ڈھنڈالہ ، ڈھنڈالی ، سبحان ، دھکڑ ، گمٹی ،مٹوانوالہ سے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دینگے ، وہ بلدیاتی انتخابات وائس چیئرمین منتخب ہو کر عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم اُن کی الیکشن کمپین کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیں گے ، یونین کونسل اور مختلف دیہات سے معتبر برادریوں کے سرکردہ افراد نے بھی چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ کی کھل کر حمائت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ ملک میں بد امنی ، دہشت گردی اور فرقہ واریت انتہا کو پہنچ چکی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 کے راہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں بد امنی ، دہشت گردی اور فرقہ واریت انتہا کو پہنچ چکی ہے جس کے سد باب کے لیے حکومت نے آج تک کوئی پالیسی نہیں بنائی یہی وجہ ہے کہ اندورن ملک فرقہ واریت کی نام پر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،حکومت کو سد باب کیلئے واضح پالیسی اپنانا ہو گی ، عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے کیونکہ حکومت کی ناقص پالیسیاں غریب عوام کی سوچ سے بالا تر ہیں ،اور وزیر اعظم امیروں کو فائدے دینے کے لیے طرح طرح کے بہانے تلاش کر رہے ہیں، شریف برادران 19 کروڑ عوام کی قسمت کا بیڑہ غرق کر دِیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ حکمران ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہو کر عوام کو مسائل کی رسی میں جکڑ رہے ہیں ، مہنگائی کا نہ رُکنے والا طوفان عوام کو نگل رہا ہے ، ملک کے ساتھ حکمران جو کھلواڑ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اِس دور میں غریب اور بے سہارا عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، کاغذی اور جعلی شیر عوام پر مہنگائی کے نت نئے بم برسا رہا ہے ، عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والے بر سر اقتدار ن لیگ حکومت کے جابر حکمرنواں اور سیاستدانوں کے چہرے اب عوام بے نقاب کرے گی ، اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اُنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، چوہدری برادران کا دورِ اقتدار ایک مثالی دور تھا ، لوگ آج بھی اُنہیں اُن کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں جو پایہ تکمیل تک پہنچے اُن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیںاور حکومت کے ستائے ہوئے ایم پی ایز ، ایم این ایز ق لیگ میں شمولیت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اقتدار کا کوئی لالچ نہیںاورحلقہ کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے میدانِ میں اُترا ہوں ،چوہدری شاہد رضا آف باشنہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )یونین کونسل برنالی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری شاہد رضا آف باشنہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتدار کا کوئی لالچ نہیںاورحلقہ کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے میدانِ میں اُترا ہوں ، دولت ، عزت اور شہرت یہ سب اللہ تبارک و تعالیٰ کی خاص کرم و مہربانی ہے کہ جس نے مجھے میری حیثیت سے بڑھ کر یہ سب کچھ عطا کیا جس پر میں اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں ، اُنہوں نے کہ انشاء اللہ تعالیٰ منتخب ہو کر یونین کونسل برنالی کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے، عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔ اُنہوں نے کہا ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر یونین کونسل کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اسے استعمال کرتے ہوئے امیدوار کے کردار کو ضرور مدِ نظر رکھا جائے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں معروف برادریوں کے سرکردہ افراد کی بھر پور حمائت حاصل ہے عوام ہمیں حق نمائندگی سے کلین سویپ کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم موٹر سائیکل سوار جاں بحق ۔تھانہ رنمل شریف کے علاقہ موضع جوکالیاں کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہونے پر موٹر سائیکل سوار علی حمزہ ولد پرویز اقبال قوم ماچھی سکنہ ٹھٹہ نیک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔لواحقین نے رضائے الہٰی سمجھتے ہوئے ۔ٹریکٹر ڈرائیور کو معاف کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم خلوص نیت س خدمت خلق کو مشن بنا کر میدان سیاست میں آئے ہیں،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر7معروف سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت چوہدری ساجد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم خلوص نیت س خدمت خلق کو مشن بنا کر میدان سیاست میں آئے ہیں انشاء اللہ تیس جنوری کو سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: اپنے ساتھیوں دوستوں کے تعاون سے کامیاب ہو کر وارڈنمبر4کے دیرینہ مسائل حل کریں گے،چوہدری فیصل گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری فیصل گجر نے کہا ہے کہ اپنے ساتھیوں دوستوں کے تعاون سے کامیاب ہو کر وارڈنمبر4کے دیرینہ مسائل حل کریں گے ہماری سیاست کا مقصدعوام کی بے لوث خدمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے،ملک نوید احمد اعوان
ڈنگہ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پینل کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ، ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے ‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی راہنما مسلم لیگ ن ڈنگہ ملک نوید احمد اعوان نے صحافیوں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری جماعت حلقہ بھر سے مضبوط ترین امیدوار سامنے لائے گی اور عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ میں تقدیر بدل کر دکھائیں گے ۔ ہم اپنے قائدچوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں حلقہ کو ماڈل حلقہ کے طور پر پیش کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میری خواہش ہے کہ میری وارڈ کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوںکا ازالہ کرو،قیصر اسحاق مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5قیصر اسحاق مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری خواہش ے کہ میری وارڈ کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوںکا ازالہ کروں۔ بزرگوں ،دوستوں اور دھڑے کی مشاورت سے الیکشن میں حصہ لیا ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ این اے106کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع کا عہدہ ملنے پر اہم شخصیات کی مبارکبادیں
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ این اے106کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع کا عہدہ ملنے پر اہم شخصیات کی مبارکبادیں،مبارکباددینے والوں میں چیف ایڈیٹر نئے حقائق ڈاکٹرغلام مصطفی آذر،امجد بھٹہ،چوہدری زاہد اصغر نمبردار پنجن شہانہ،افضل حیات عرف منا،خالد حسین چک جانی،حاجی خالد محمود جنرل ٹینٹ سروس،ظہیر عباس ظہیر میڈیکل سٹور والے،محمد عمران بھٹی ،عبدالحفیظ بھٹی،ملک نوید احمد اعوان،طارق قریشی،لیاقت قریشی،محمد عارف ڈار،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری فیاض احمد،شیخ سہیل نذیر،سید عرفان علی شاہ،ماسٹر صفدر حسین کے علاوہ چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ شامل ہیں۔
ڈنگہ: ہماری مسلسل کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم نے یونین کونسل امرہ کلاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے ،چوہدری محمد اصغر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم چوہدری امتیاز احمد کے بھائی امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل امرہ کلاں چوہدری محمد اصغر آف امرہ کلاں نے امرہ کلاں اور کھوکھرامیں اپنی حمایت میں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمیں ہمیشہ محبت دی ہے ہماری مسلسل کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم نے یونین کونسل امرہ کلاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل امرہ کلاں کے باشعور ووٹروں نے ہمیں جس مان اور عزت سے نوازا ہے اور ہماری کامیابی میں اپنا اہم ترین کردار ادا کریںگے اور انشاء اللہ ہم کامیا ب ہوکر پہلے سے زیادہ حلقہ کی خدمت کریں گے اور علاقہ میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے،چوہدری محمد اصغر نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام دھڑا دھڑ ہماری حمایت میں اپنے اپنے علاقہ میں اکٹھ کر رہے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلا رہے ہیں ہم انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کو اعتماد میں کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر2کے امیدوار برائے جنرل کونسلر میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ہم نے کبھی منافقت اور مفادات کی سیاست کو اپنا شعار نہیں بنایا ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام ہی ہماری طاقت ہے اور اس عوامی طاقت سے ہم کامیاب ہو کر عوام کے دکھ اور درد میںہمیشہ شریک رہیںگیانہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے ہم نے ماضی میں بھی عوامی خدمت کی ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ہماری پہچان بھی صرف خدمت اور کام ہیں وارڈ کی غیور عوا جس طرح ہمیں بھر پور طریقہ سے سپورٹ کر رہی ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر ان کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جانی چک کلاں کی ایم ایس سی کمیٹی کا اجلاس ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جانی چک کلاں کی ایم ایس سی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محمد اصغر،لیاقت علی،میاں اسلم،میاں محمد اسلم،محمدصدیق،سید ضیاء الحسن شاہ،محمد افضل ،محمد افضال،چوہدری آفتاب،چوہدری قدر داد،چوہدری مقصود پسوال نے شرکت کی اجلاس میں اخبارات میں چھپنے والی جھوٹی خبروں کی شدید مذمت کی تمام اراکین نے کہا ہے کہ سکول کے درختوں کی فروخت اور کینٹین کا کام ایس ایم سی کی نگرانی میں ہوا جس میں کوئی گھپلا نہیں الزام دہندا افضل گوجر کا بھائی سکول ہذا میں ٹیچر ہے جن نے چند رز قبل بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس کی وجہ سے اس کے خلاف آرڈر جاری کیا گیا مگر یہ لوگ آج سکول کا ماحول خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں سکول کا نظام بہترین چکل رہا ہے جبکہ تمام امور ایس ایم سی کمیٹی کی زیر نگرانی ہو رہے ہیں اس لئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے قائدین محترم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے عطاء کردہ منصب جلیلہ کو دین ،ملک و قوم اور علاقہ کی خوشحالی کیلئے استعمال کروںگا،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے قائدین محترم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے عطاء کردہ منصب جلیلہ کو دین ،ملک و قوم اور علاقہ کی خوشحالی کیلئے استعمال کروںگا،انہوں نے کہا کہ میرے اور عوام کے قائد میاں نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز شریف نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر مجھے فخر اورناز ہے،انشاء اللہ اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ داریاں دیانتداری سے سر انجام دینے کا عزم اور عہد کرتا ہوں،اپنے قائدین کی راہبری میں اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تعلیم صحت مواصلات سمیت دیگر شعبہ جات میں ماسٹر پلان ترتیب دیا ہے جس کی تکمیل سے اللہ کے فضل سے علاقہ کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی،حلقہ این اے106کو ملک کو ترقی یافتہ ماڈل علاقہ بنانا میری اولین ترجیح اور سیاست کا مقصدر حیات ہے،حکومت کی طرف سے چوہدری جعفر اقبال کو وزارت دفاع کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے پر چوہدری جعفر اقبال کی ڈنگہ آمد شہر اور علاقہ کی عوام نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ڈیرہ پر مبارکباد دینے والوںکا تانتا بندھا رہا چوہدری جعفر اقبال نے اپنی رہائش گاہ پر مصروف ترین دن گزار اور اپنے قائدین اور علاقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی دعائوں کی بدولت آج ہمیں یہ مقام و مرتبہ ملا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سولہ دسمبر کو ہو گی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سولہ دسمبر کو ہو گی جس میں پہلا انعام سات لاکھ پچاس ہزار روپے،دوسرے انعام میں دو لاکھ پچاس ہزار روپے کے پانچ انعامات جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے2394انعامات رکھے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سکندر خاں صراف کے چھوٹے صاحبزادے اور زبیر سکندر کے بھائی کاشف سکندرکے ہاں ننھی پری آگئی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے سرپرست اعلیٰ اور سونے کے نامور تاجر سکندر خاں صراف کے چھوٹے صاحبزادے اور زبیر سکندر کے بھائی کاشف سکندرکے ہاں ننھی پری آگئی ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر صرافہ برادری سمیت انکے دوست احباب نے انہیںمبارکبا د دی اور بچی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: امیدوار کونسلر وارڈ نمبر2 میاں امجدمحمود کی حمایت میں حاجی فضل داد کھوکھر کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)محلہ حاجی پورہ کی سرکردہ اور معتبر شخصیات بشیر کھوکھر،عامر شہزاد کھوکھر،غلام چوہان،وقاص چوہان کی سرکردگی میں سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ امیدوار کونسلر وارڈ نمبر2 میاں امجدمحمود کی حمایت میں حاجی فضل داد کھوکھر کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اکٹھ ،میاں امجد محمود کو بھاری اکثریت سے فتح کا تاج پہنائیں گے ،شرکاء کا فیصلہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر2سے امیدوار میاں امجد محمود،چوہدری سرور باہروال،چوہدری خالد حسین کولی،چوہدری عمران قیصر پسوال،غضنفر علی،شیخ محمد شفیق صابری،چوہدری زاہد لطیف،میاں محمد اشرف کے ہمراہ حویلی حاجی فضل داد محلہ حاجی پورہ پہنچے تو بشیر کھوکھر،عامر شہزاد کھوکھر،ارسلان علی کھوکھر،شعیب علی کھوکھر،غلام چوہان،وقاص چوہان نے ان کاوالہانہ اور پرتپاک استقبال کیامیاں امجد محمود کی حمایت میں حاجی فضل دادکھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقدہ بڑے اکٹھ میں محلہ حاجی پورہ ،محلہ طاہر آباد سمیت دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں حاجی فضل داد،بشیراحمدکھوکھر،عامر شہزاد کھوکھر،ارسلان علی کھوکھر،شعیب علی کھوکھر،حاجی قدر داد کھوکھروالے،صوفی صغیر احمد،حاجی رزاق انصاری،محمد اشرف لوہار،طارق محمود انصاری،غلام چوہان چوہدری،زاہد لطیف،صوفی شرافت علی،وقاص چوہان،میاں محمد اشرف ،چوہدری سرور باہروال،چوہدری خالد حسین کولی،چوہدری محمد ارشدفوجی باہروال،چوہدری عمران قیصر پسوال،چوہدری غضنفر علی باہروال،بشیر احمد کھوکھر،ساز خان،چوہدری زاہد لطیف ،شیخ محمد شفیق صابری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اورمیاں امجد محمود کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دہانی کروائی،ہم حاجی فضل داد کھوکھر ،بشیر کھوکھر،عامر شہزاد کھوکھر،غلام چوہان،وقاص چوہان،اشرف لوہار،حاجی عبدالرزاق سمیت تمام برادریوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اظہار اعتماد کیا انشاء للہ انکی خدمت پہلے سے بڑھ کر کریں گے،میاں امجد محمود،ہم میں امجد محمود کو تاریخ ساز فتح دلانے کاعزم اور عہد کرتے ہیں بشیر کھوکھر،عامر شہزاد کھوکھر،غلام چوہان،وقاص چوہان،حاجی فضل داد کھوکھر کی گفتگو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عدالت کے احکامات کی روشنی میں مزید مہلت ممکن نہیں ہو گی چاروں صوبے حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کریں ،ورنہ تاخیر کے خود زمہ دار ہونگے،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عدالت کے احکامات کی روشنی میں مزید مہلت ممکن نہیں ہو گی چاروں صوبے حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کریں ،ورنہ تاخیر کے خود زمہ دار ہونگے،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ نجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان7دسمبر کو ہوگا،پولنگ30جنوری ہی کو ہو گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،تاریخ نہیں بدلے گی اور اس حوالہ سے انتخابی شیڈول سات دسمبر بروز ہفتہ کو جاری کر دیا جائے گاسندھ میں18اور پنجاب میں30جنوری کو انتخابات ہونگے،عدالت کمیشن کو صوبوں سے مشاورت کر کے نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیاتھا،عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں اب مزید مہلت نہ ہو گی صوبے جلد از جلد تیاریاں مکمل کر کے کمیشن کو رپورٹ کریں،اسلام آباد میں خیبر پختونخواہ اور کنٹونٹمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات28فروری سے قبل ہونگے جن کے شیڈول کا اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں جاری ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری خضر حیات پسوال کی والدہ ماجدہ کی نما زجنازہ اور ختم قل میں ہزاروں افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری محمد اسلم ،چوہدری محمد اشرف آوانہ،چوہدری فضل علی آوانہ،چوہدری عمر حیات آوانہ،چوہدری محمد رمضان پسوال کی چچی،چوہدری شہریار،چوہدری احمدمرسلین،چوہدری شیر افگن،چوہدری بلال خضر کی دادی محترمہ چوہدری رحمت خاں پسوال مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور چوہدری سکندر حیات پسوال،چوہدری خضر حیات پسوال کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں،نما زجنازہ اور ختم قل میں ہزاروں افراد کی شرکت چوہدری سکندر پسوال،چوہدری خضر پسوال کی والدہ محترمہ کی نما زجنازہ میں میاں امجد محمود،میاں محمد اسلم،چوہدری محمد اکرم،میاں عطاء محمد،میاں سخاء محمد،میاں فتخ محمد،میاں افتخار احمد،چوہدری احمد خاں گجر،چوہدری مشتاق احمد ،چوہدری عثمان اسلم،چوہدری خالد حسین ،چوہدری محمد رمضان پسوال،چوہدری محمد اسلم،چوہدری ناصر بلہڑ،چوہدری محمد افضل،میاں اعجاز احمد،چوہدری لیاقت علی،چوہدری آفتاب احمد،میاں محمد اشرف،حاجی رحمداد،اکرم گادھی،چوہدری مشتاق احمد ایس آئی،چوہدری غلام سرور باہروال،چوہدری غضنفر علی،میاںمحمد اعظم،مرزاشہباز بیگ،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری فیاض احمد،ٹھیکیدارمحمد شریف،نذر حسین شریف،ناصر بھٹی،میاں خادم حسین،سیٹھ منیراحمد،طارق قریشی،لیاقت قریشی،میاںمحمد اسلم،چوہدری الیاس علی،چوہدری صداقت علی،چوہدری راشد محمود،شاہد عباسی،ضمیر احمد بٹ،ڈاکٹر قمر جاوید،میاں عبدالقیوم،ٹھیکیدار شوکت علی،چوہدری شبیر،چوہدری شبیربلہڑ،چوہدری علی ریاض،چوہدری محمد عنایت،عمران بھٹی،میاں خاوراعجاز،محمد اسلم بسوی،حاجی اسلم صراف،چوہدری اقبال باہروال،چوہدری اشفاق باہروال،عبدالرحمن،گلزار احمد بھٹو،ذوالفقار علی بھٹو،سید سجاد حسین،حاجی یونس،بشیر کھوکھر،عامر کھوکھر،میاں محمد اکرم امرہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(دال میں کچھ کالا) وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں دو سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان ہوا ہے جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں دو سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان ہوا ہے جسے وزیراعظم نے مسترد کر کے اددویات کی قیمتوں میں اضافے کو روک دیا ہے،ان اعلانات سے یوں محسوس ہوا کہ موجودہ حکومت عوام بالخصوص مریضوں کی بہت ہمدردی ہے اور وہ ادویات کی قیمتوں میں ذرا سا اضافہ بھی برداشت نہیں کرتی،جبکہ ایک سروے کے نتیجہ میں حقیقت اس کے برعکس نظر آئی،سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران دس سے پچاس فیصد اضافہ ہو چکا ہے مثال کے طور پر شوگر کی دوا گیڑل چار ملی گرام کی قیمت250روپے سے بڑھ کر275روپے اور دو ملی گرام کی قیمت1 50سے 166روپے ہو گئی ہے،السر کی دوا لائزک کیپ سول کی قیمت159روپے سے 195روپے،او محازول کیپ سول کی قیمت120روپے سے130روپے السانک سیرپ کی قیمت96روپے سے121روپے کھانسی کے شربت پلموفول کی قیمت34روپے سے65روپے ،ہائیڈرالینس سیرپ کی قیمت34روپے سے59 روپے،اینٹی بائیوٹک سیرپ ویلوسیف250ملی گرام کی قیمت125روپے سے184روپے ،کیل مہاسوں کا صابن ایکنی ایڈ 105روپے سے121روپے ہو چکا ہے،ایلوپیتھک ادویات کے علاوہ ہربل ادویات کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ وہ چکا ہے شربت معجونین ،خمیرے،عرق،جوشاندے 25فیصد سے سو فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں جو شاندے کی قیمت5سے چھ روپے ایک دوا حب المسک93کی12گولیوں کی ڈبی کی قیمت3سو روپے سے بڑھ کر 1800سو روپے ہو گئی ہے بچوں کے دودھ میں تقریباً25فیصد اضافہ ہو گیا ہے فوڈ سپلیمنٹس کی قیمتوں میںاضافہ ہو گیا ہے،شوگر کے مریضوں میں استعمال ہونے والا طاقت کا پائوڈر گلولرنا 700روپے سے1100روپے کا ہو چکا ہے بچوں کے پیمپرز اور نیپیاں بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :رانا محمد اشرف کی اہلیہ ،رانا زبیر اشرف،رانا وسیم اشرف کی والدہ ماجدہ کے نما زجنازہ اور ختم قل میں سینکڑوں افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رانا محمد اشرف کی اہلیہ ،رانا زبیر اشرف،رانا وسیم اشرف کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں نما زجنازہ اور ختم قل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،اہم افراد میں چوہدری قمر زمان کائرہ،چوہدری عثمان اسلم،میاں محمد اسلم،میاں امجدحاجی صادق بٹ،محمد حبیب بسوی،چوہدری محمد اکرم،چوہدری غلام سرور باہروال،چوہدری خالد محمود کولی ضمیر بٹ،چوہدری ولایت خاں،چوہدری محمد اسلم پسوال،چوہدری رمضان پسوال،چوہدری محمد دین پسوال،چوہدری منیر احمد پسوال،مرزا شہباز بیگ،چوہدری محمد افضل،مرزا شہباز بیگ،ایوب مغل،ملک نوید احمد،عارف ڈار،طارقرحیم قریشی،لیاقت قریشی،شعیب سردار سکندر سردار،ڈاکٹر جاوید سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایم پی اے میاں طارق محمود کا صفدر اقبال مغل کی اہلیہ کی وفات پر اظہار رنج و الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طار ق محمود کا صفدر اقبال مغل سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس،میاں طارق محمود ایم پی اے صفدر اقبال مغل کی اہلیہ مرزا عدیل صفدر اقبال کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے لئے تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کھاریاں کے بعد ڈنگہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے لئے تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں،جو کہ معاشی قتل ہے،گذشتہ روز نئے حقائق کی ٹیم نے سروے کیا تو غریب عوام پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے،انہوںنے کہا کہ پہلے مہنگائی بے روزگاری نے جینا محال کر رکھا ہے رہی کسر مقامی انتظامیہ نے ڈنگہ میں تجاوزات کا خاتمہ کے اعلان نے نکال دی ہے اس موقع پر ریڑھی بان تاجروں اور دیگر لوگوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری روٹی روزی کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے انتظامیہ پلاننگ بنا رہی ہے اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ ہمارے مشکل وقت میں اقتدار میں بیٹھے لوگ ہمارا تماشا دیکھ رہے ہیں اسی طرح الیکشن میں ہم غصے کااظہار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مغل برادری ڈنگہ کااہم ترین اجلاس زیر صدارت تنظیم مغلیہ ڈنگہ کے صدرٹھیکیدار شوکت علی مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مغل برادری ڈنگہ کااہم ترین اجلاس زیر صدارت تنظیم مغلیہ ڈنگہ کے صدرٹھیکیدار شوکت علی مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں برادری کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں امیدواروں نے ان کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں معلومات لیں جبکہ امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے باہمی مشاورت کی گئی،اجلاس میںامیدواران برائے جنرل کونسلر مرزا فاروق زمان،قیصر اسحاق مغل،ٹھیکیدار محمد ایوب مغل،مرز ا مقصود احمد،ڈاکٹر غلام مصطفی آزر،محمد سعید مغل،ملک نوید اعوان،مرزا محمد یونس،مرزا ریاض احمد،حکیم افضل قادری،ڈاکٹر خالد مغل،حکیم عبدالجبار،مرزا محمد لطیف،خالد مغل،مرزا محمد اشفاق،صوفی خالدمحمود عطاری محمد یونس مغل،محمد طفیل سمیت برادری کے اہم ترین راہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹھیکیدار شوکت مغل،نثار مغل،ڈاکٹر خالد محمود،صوفی خالد محمود عطاری و دیگر نے کہا کہ مغل برادری کو توڑنے اور اس میں دراڑیں ڈالنے کے لیے بھر پور کوشش کی گئی مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہم آج متحد ہیں اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تحریک منہاج القرآن سب تحصیل ڈنگہ کی تنظیم نوزیب الحسن قادری صدر،محمد عارف بٹ ناظم،ڈاکٹر محمد بلال ناظم مالیات منتخب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تحریک منہاج القرآن سب تحصیل ڈنگہ کی تنظیم نوزیب الحسن قادری صدر،محمد عارف بٹ ناظم،ڈاکٹر محمد بلال ناظم مالیات منتخب،باقی عہدیداران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق تحریک منہاج القرآن سب تحصیل ڈنگہ کی تنظیم نو کے لیے گذشتہ روز خصوصی اجلاس مرکزی ناظم دعوت مرکزی زونل نگران گوجرانوالہ ڈویثرن اعجاز احمد ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں باگڑیانوالہ میں قتل ہونے والے چوہدری منیر خاں آف چھتانوالہ سمیت تین افراد آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ کے نواحی گائوں باگڑیانوالہ میں قتل ہونے والے چوہدری منیر خاں آف چھتانوالہ سمیت تین افراد آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،تھانہ ڈنگہ پولیس نے دلاور خان گجر سکنہ چھتانوالہ کی رپورٹ پر نامزد ملزمان ابرار،فیاض،افتخار احمد،غلام حسین،قیصر اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم نے معہ نفری کوچھاپے مار کر ایک ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ نادرا سے تصدیق کے بگیر موبائل کنکشن کا اجراء فوری طور پر روک دیں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ نادرا سے تصدیق کے بگیر موبائل کنکشن کا اجراء فوری طور پر روک دیں اور صارفین کو جاری کئے گئے کنکشن کی از سر نو تصدیق کا عمل پندرہ روز میں مکمل کریں اور شناختی کارڈ کی بنیاد پر صراف کے پانچ سے زائد تمام کنکشن کو منسوخ کر دیں،حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مخلوق خدا کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں،چوہدری جاوید اقبال آف امرہ کلاں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل امرہ کلاں حاجی چوہدری جاوید اقبال نے اپنی حمایت میں امرہ کلاںاور لوکڑی چارگاہ ڈنگہ کلاں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،مخلوق خدا کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں انہوںنے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں کامیاب ہو کر اپنے علاقہ کو ایک خوبصورت اور مثالی علاقہ بنائوں تعلیم کو عام کرنے کے لئے سکولوں کا اجراء سڑکیں گلیاں نالیوں کو پختہ کروائیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،عوام ہی ہماری طاقت ہیں ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے ہم باتیں نہیں کرتے کام کرتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح ہے،چوہدری ارشد منج
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح ہے۔نیٹو سپلائی کو روکنے پر تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں۔ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکن لندن ،امریکہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔راہنما پی ٹی آئی ڈنگہ چوہدری ارشد منج نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ جب تک امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرواتا خیبر پختونخواہ سے نیٹو سپلائی بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنرل افغانستان سے تو ڈرون حملوں پر معافی مانگتے ہیں مگر پاکستان کو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ پاکستان کے احتجاج پر پاکستانی قوم سے ڈرون حملوں پر معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تمام اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے ہمراہ نیٹو سپلائی کو بند کر رہی ہیں اور ڈرون حملوں کو بند کروانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں جب کہ وفاقی حکومت امریکی مفادات کو تحفظ دے رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com