ڈنگہ کی مکمل خبریں(محمد بلال احمد بٹ) 11-01-2013
Posted on January 11, 2013 By Nasir Mehmood گجرات
ڈنگہ:رئیس حاصلانولہ میاں جابر ذیلدار آف سعودی عرب کی میاں اسد محمود کی شادی خانہ آبادی پر مبارکباد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رئیس حاصلانولہ میاں جابر ذیلدار آف سعودی عرب کی سرسید آف ڈنگہ میاں طارق محمود ایم پی اے کے بیٹے میاں اسد طارق کی شادی خانہ آبادی پر مبارکباد،انہوں نے میاں اسد طارق کو شادی کے حسین بندھن میں بندھنے اور نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں اسدطارق کو نئے سفر کے آغاز پر آپس میں اتحاد و پیار و محبت عطا فرمائے۔انہوں نے ایم پی اے میاں طارق محمود کے لئے اگلے الیکشن میں کامیابی کے لیے سعودی عرب میں خصوصی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری وحیداکرم آف جانی چک اپنا تین ماہ کا دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس ہالینڈ پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،چیئر مین پاک نیدرلینڈ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن معروف زمیندار چوہدری وحیداکرم آف جانی چک اپنا تین ماہ کا دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس ہالینڈ پہنچ گئے۔ انہوں نے دورہ کے دوران پارٹی کے منتخب نمائندوں،مشیروں اور پارٹی ورکروں سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اور آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے مشاورت بھی کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبہ کی بے حد تعریف کی۔ چوہدری وحید اکرم آف جانی چک نے دورہ کے دوران چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف،مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی صدر بیگم عشرت اشرف، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب و سینیٹر چوہدری جعفر اقبال آف چیلیانوالہ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رکن صوبائی اسمبلی زیب جعفر،وفاقی وزیر نذر گوندل،وفاقی وزیر چوہدری قمرزمان کائرہ،وفاقی سینئر وزیر رانا سید فاروق،سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف چوہدری شفقت محمود،میاں منظور وٹو،ایم این اے خرم دستگیر،ایم این اے شیریںارشد،بریگیڈیئر ڈاکٹر مشاہد اللہ،سابق ناظم تحصیل کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ،سابق ناظم بھلوال امتیاز برتھ،ایم این اے افضل چن،ڈی ایس پی کھاریاں سلطان میراں،ڈی ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ چوہدری طاہر گجر کے علاوہ مختلف سینکڑوں سیاسی سماجی فلاحی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ چوہدری وحید اکرم آف جانی چک حالیہ کامیاب امیدوار ملک محمد حنیف اعوان کو کامیابی کی مبارکباددینے ڈیرہ ملک محمد حنیف اعوان پر بھی گئے جہاں پر ان کا فقید المثا ل استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ملک جمیل اعوان اورڈاکٹرمحمد اجمل صدیق سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ انہوں نے صحافی محمدبلال احمدبٹ سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ اور انہیںان کے ورک پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ایم پی اے میں طارق محمود کے صاحبزادے میاں اسد طارق کی پروقاردعوت ولیمہ سیاسی جلسے کا روپ دھار گئی
ڈنگہ (رپورٹ:محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ، سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی 113 کے ایم پی اے میاں طارق محمود کے صاحبزادے ، سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود کے بھتیجے میاں طاہر طارق ، میاں شیر افگن کے بھائی میاں اسد طارق کی پروقار دعوت ولیمہ ملن میرج ہال ڈنگہ میں منعقد ہوئی ، مہمانوں کا استقبال میاں طارق محمود ، میاں امجد محمود ، میاں خادم حسین ، ڈی ایس پی میاں سلطان میراں ، میاں مظہر ، چوہدری نوشیرواں اختر ، چوہدری عکاشہ خاں ، کرنل طاہر گورسی ، کرنل حامد ، چوہدری عارف کھٹانہ ، میاں سخا محمد ، چوہدری عبد الستار کھٹانہ ، میاں ادریس ، میاں کامران بیکنانوالہ، میاں ندیم ، چوہدری نصر اللہ باہوانہ ، چوہدری ولائت خاں چیئرمین ، چوہدری حاجی جاوید اقبال امرہ ، حاجی چوہدری ارشد مہر نمبردار ، چوہدری بشیر احمد امرہ آف اٹلی ، نثار مغل نے معزز مہمانوں کا بھر پور والہانہ استقبال کیا اور کثیر تعداد میاں طارق محمود ، میاں امجد محمود سمیت بغل گیر ہو کر مبارکباد پیش کی ، اِس پر وقار دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، ڈی سی او گجرات نوازش علی ، ملک حنیف اعوان ایم این اے ، چوہدری اعجاز احمد سابق ایم این اے منڈی بہائوالدین ، طارق انیس وزیر مملکت ، ڈی پی او گجرات راجہ بشارت احمد ، تنویر اشرف کائرہ نے خصوصی شرکت کی اِس پر وقار دعوت ولیمہ میں نمایاں اہم شخصیات میں وفاقی ، صوبائی ، ناظمین ، نائب ناظمین ، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت کے علاوہ ملک شکیل ایم این اے راولپنڈی ، چوہدری اعجاز احمد سابق ایم این اے ، خالد اصغر گھرال ایم پی اے ، عبد اللہ یوسف ایم پی اے ، عرفان الدین ایم پی اے ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے ، چوہدری ارشد ایم پی اے ، چوہدری خادم حسین ایم پی اے جہلم ، چوہدری اعجاز احمد خاں ایم پی اے لاہور ، طاہر سدھو ایم این اے سرگودھا ، چوہدری الیاس ، لیاقت بھدر سابق ایم پی اے ، چوہدری دیوان مشتاق سابق ایم پی اے ، عزیز گھمن ایم پی اے ڈسکہ ، سائرہ افضل تارڑ ایم پی اے حافظ آباد ، خواجہ جنید ایم این اے ، ملک ابرار احمد ایم این اے ، فیاض لودھی ڈی پی او ، چوہدری وقار ڈی پی او ، چوہدری شفاقت احمد ڈی پی او ، سلیم شیر افگن ڈی سی او ، احسن محبوب ڈی آئی جی ، ملک نذیر احمد ڈی آئی جی ، چوہدری محمد افضل گنجہ سابق ڈی آئی جی ، رانا جاوید ایس پی ، چوہدری محمد اکرم ڈی ایس پی ، میاں سہیل فاضل ڈی ایس پی ٹریفک پولیس گجرات ، طارق وڑائچ ڈی ایس پی ، چوہدری اعجاز احمد سابق صوبائی وزیر میانہ چک ، حافظ عطا الرحمن ڈی ایس پی ، مدیحہ شاہ اے سی گجرات ، اے سی رضوان محمود کھاریاں ، چوہدری شریف ٹیولپ ، چوہدری سجاد احمد ، ملک مقصود احمد سیکرٹری پنجاب اسمبلی ، چوہدری افضال ڈپٹی سیکرٹری ، چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، چوہدری رحمن نصیر مرالہ سابق ایم این اے ، چوہدری محمد نواز ای سی ڈی ، طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن گجرات ، میڈم عابدہ بانو ڈی ای او گجرات ، راجہ عابد ملالہ ، چوہدری زاہد ککرالی ناظم ، اسفند اصغر ناظم ، حاجی محمد صادق بٹ سابق ناظم ڈنگہ ، ڈاکٹر جاوید ریاض سابق تحصیل ناظم کھاریاں ، چوہدری سجاد اکرم ایڈووکیٹ ، چوہدری ریاض پسوال ایڈووکیٹ ، محمد حبیب بسوی سابق ناظم ڈنگہ ، چوہدری نصیر احمد سابق ناظم نور جمال ، چوہدری اشرف چیئرمین خواص پور ، میاں افضال سابق ناظم مرزا طاہر ، چوہدری اشرف ساہی سابق ناظم ، چوہدری رخسار سابق ناظم جوڑا ، چوہدری اظہر فتح پور ، چوہدری مظہر فتح پور ، چوہدری تنویر گوندل ، چوہدری فرخ مجید ، حامد خاں ملک ، سابق چیئرمین مرزا طاہر ، چوہدری ریاض ٹوپہ ایڈووکیٹ سابق ناظم رنیاں ، چوہدری شکیل برسا ، راجہ طارق محمود جذبہ ، ڈاکٹر شوکت الٰہی مرالہ ، چوہدری اصغر ای ڈی او فنانس ، حاجی چوہدری زمان پسوال جوڑا ، چوہدری اعظم ڈوگہ نور جمال ، چوہدری رضوان مچھیانہ سابق ناظم ، چوہدری ارشد چاند سابق نائب ناظم ، سیف الرحمن بھٹی سابق نائب ناظم ، حفیظ اللہ صدیقی لالہ موسیٰ ، شیخ نسیم الغنی پٹرولیم ، ایس ایچ او ڈنگہ صغیر شاہ ، ایس ایچ او لالہ موسیٰ صفدر کرنانہ ، ایس ایچ او چوہدری مہندی رانجھا منڈی بہائوالدین ، مہر ارشاد انسپکٹر ، ملک عامر انسپکٹر ، رفعت بھٹی انسپکٹر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر میاں واجد حسین ، کرنل ریٹائرڈ محمد اکرم برنالی ، چوہدری عبد الرحمن پسوال ایڈووکیٹ ، مرزا محمد نعیم آواز 105 ، حاجی غلام حیدر بیگہ ، چوہدری خالد بیکنانوالہ ، میاں منور سعید یقین پور ، میاں احسان شاہ قلی ، ڈاکٹر علی احمد طاہر ، صحافیوں میں ریاض احمد بٹ ، عبد المجید پپو ، نوید شہزاد مغل ، واحد حنیف ، ضیغم عباس ، مصنف شیراز ، خالد مغل ، ڈاکٹر عنائت ، شبیر بلہڑ ، گلزار احمد نوشی ، سمیت ہزاروں افراد نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی جبکہ پنجاب سپیکر اسمبلی رانا اقبال نے دولہا اسد طارق کو خصوصی گفٹ پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آئین کے اندر انقلاب متضاد باتیں ہیں،چوہدری قمر زمان کائرہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین کے اندر انقلاب متضاد باتیں ہیں،،انہوں نے کہا کہ جہاں تک لانگ مارچ کا تعلق ہے تو لانگ مارچ تو یہاں نہیں ہوا کرتیہمارے ملک کے اندر لوگوں کو اصلاحات کا پتہ نہیں،کوئی سونامی مارچ کرتا ہے تو کوئی لانگ مارچ کرتا ہے،انقلاب کنفوژن میں نہیں ہوتے محترم جناب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کومیدان سیاست میں آنا ہے تو پاکستانی شہری بننا پڑے گا،قمر زمان کائرہ آئین کے اندر انقلاب متضاد باتیں ہیں، لانگ مارچ میں تو اپنے بچوں اور ساتھیوں کی شہادتیں کروا کر چین کے مختلف علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے مائوزے تنگ نے کیا تھا لانگ مارچ تو صرف وہ تھا،ہمارے ملک کے اندر لوگوںکواصلاحات کا بھی پتہ نہیں،انقلاب معاشرتی تبدیلیوں کا نام ہے اور انقلاب کیلئے آپ کو خودمیدان میں آنا پڑتا ہے،مولانا طاہر القادری بڑے محترم سکالر ہیںہم ان کی عزت و احترام کرتے ہیں لیکن سیاست کے اندر اگر انہوں نے آنا ہے تو اس کا ایک سیاسی راستہ موجود ہے ایک طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ آئین کے اندر ہوتے ہوئے اقدام کر رہے ہیںدوسری طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ اسلام آبدمیں فیصلہ ہوگا،فلاںحکمران رہے گا یا فلاںحکمران رہے گا،کسی کی دھمکیوں میں ہر گز مرغوب نہیںہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن موروثی سیاست کی علمبردار ہیں،میاںمحمد افضل حیات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنمامیاں محمدافضل حیات نے کہا ہے کہ ہماری جماعت تحریک انصاف علامہ طاہر القادری کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم ہم لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے اس موقع پر میاں مبین افضل حیات اور منہاج القرآن کے ضلعی راہنما بھی موجود تھیپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن موروثی سیاست کی علمبردار ہیں،انہوں نے دودھ پیتے بچوں کو پارٹی سربراہی سونپ کر ثابت کیا کہ انکی پارٹی جمہوریت نہیں آمریت پر یقین رکھتی ہیہماری جماعت طاہر القادری کے ایجنڈے سے متفق ہے،لانگ مارچ میں شرکت نہیںکریں گے علامہ طاہر القادری کی اصلاحات پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،میاں افضل حیات پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کی اصل روح کوسمجھتے ہوئے پارٹی الیکشن کروا رہی ہے،پارٹی الیکشن کے بعد کامیاب ہونے والے عہدیداران کی باہمی مشاورت سے انتخابی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا بڑی سیاسی پارٹیوں نے عوام کا استحصال کیا اور اقتدار کو صرف اپنے خاندانوں تک محدود رکھا،انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو کر اقتدار کو عام آدمی کی دسترس میں لائے گی،انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرتے ہوئے بڑے بڑے برج الٹا دے گی،ملک میں تبدیلی ناگریز ہے،پرانا فرسودہ نظام اب یہاںنہیں چل سکتا عوام خوف میں مبتلا حکمرانوں کو ایک دھکا اور دے کرانہیں انکے منطقی انجام تک پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہارے ہوئے سیاستدان انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،میاںطارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ ہارے ہوئے سیاستدان انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے عوامی طاقت سے ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ہارے ہوئے سیاستدان انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ہم جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے عوامی طاقت سے انکے عزائم خاک میں ملا دینگے،میاں طارق محمودمسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف میاںمحمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن دشمن عناصر کے خلاف جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے اور آپ بھی ایسے لوگوں کی چھٹی کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن سیاسی جماعتیں ملک بھرمیں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی سیاست کرنے والوں کا مشترکہ پلیٹ فارم سے مقابلہ کریں اور جمہوریت میں بلیک میکلنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں وقت کے آمروںنے ملک کو دنیا بھرمیں تنہا کر دیاتھا،پاکستانی عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں انتشار اور خفلشار کا راستہ اختیار کرنے والوں کوبری طرح مسترد کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈاکٹر حضرات جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کرنے سے باز رہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)مسلم لیگ ن تحصیل کھاریاں کے صدراور متوقع امیدوار مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حضرات جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کرنے سے باز رہیں،عوام کو جہد مسلسل اور قربانیوں کے بعد یہ جمہوریت ملی ہے جو کسی جارحیت کی متحمل نہیں ہو سکتی نام نہاد اصلاحات یا ایجنڈا اپنے پاس رکھیں اور وطن عزیز میں انتشارکاراستہ ہموار نہ کریںقربانیوں اور جہد مسلسل کے ساتھ جمہوریت ملکی وطن عزیز کسی جارحیت کامتحمل نہیں ہو سکتا، پرویز آمریت کے سونامی ،نامی ایجنٹ کی ناکامی اور بدنامی کے بعد اب دوسرا ایجنٹ بھی ناکام اور بے مراد ہو گیا، ملک میں انکے متضاد آئیڈیاز کی قطعا گنجائش نہیں ہے،موصوف میں اگر دم خم ہے تو وہ جمہوری انداز سے انتخابات میں حصہ لے کر ہماری جماعت کا مقابلہ کریں اللہ کے فضل سے انہیں اپنی حقیقت کاعلم ہو جائے گا،ناکام نہاد لیڈرز اپنے بلندبانگ دعوئوں سے جمہوری قوتوں کو ہر گز مرعوب نہیں کرسکتے،انتخابات انشاء اللہ بروقت ہونگے،جمہوریت کو ڈی ریل اور انتخابات ملتوی کرنے کی سازش میں شریک سیاسی شعبدہ بازوں کو عوام نے شناخت کر لیا ہے اب انہیں دونوں ہاتھ جوڑنے سے بھی معافی نہیں ملے گی،ہم نے گائوں گائوں گھر گھرجا کر اپنی انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے ووٹ مانگنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،عوام کی طرف سے ہمیں الحمد اللہ بری پذیرائی مل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے2200کنٹریکٹ لییکچرز کو مستقل کرنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے2200کنٹریکٹ لییکچرز کو مستقل کرنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ پروفیسر کو گریڈ19سے19میں ترقی دینے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،150لیکچرز کا پنجاب سروس کمیشن سے ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چند بعد انہیں ریگولگر کر دیا جائے گا،مستقل کئے جانے پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان،حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے تیس ہزار ایس ایس ٹی کوبھی درجاتی فارمولہ کے تحت ترقی دینے کی بھی منظوری دے دی اس سے قبل سکینڈری سکول ٹیچرز کو1997ء کی تعداد پر ترقیاں دی جاتی تھیں جو کہ ریگولر بھی نہیںتھے اس منظوری کے نوٹیفکیشن کے رجسٹرڈ کیلئے سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری فنانس پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹرانسپورٹرزحضرات نے من مانے کرائے وصول کرناشروع کر دیئے،ارباب اختیار خاموش تماشائی بن گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرناشروع کر دیئے،پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور انتظامیہ خاموشی تماشائی بن گئی،تفصیل کے مطابق ڈنگہ کھاریاں لالہ موسیٰ گجرات منڈی بہائو الدین پھالیہ کے ٹرانسپورٹر نے حکومت کے طے کردہ کرایہ نامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرناشروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے تلخ کلامی اور توتکار معمول بن گیا ہیضلعی تحصیل مقامی انتظامیہ میں ڈی ایس پی ٹریفک پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئے سی این جی کی بندش پیٹرول کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کر کے عوام کولوٹنا شروع کر دیا،کنڈیکٹر حضرات نے عوام کی تذلیل شروع کردی جب سے سی این جی گیس اسٹیشنز پر گیس کی بندش ہوئی ہے ٹرانسپورٹر نے حکومت کے مقرر کردہ کرایہ نامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے از خود رایوںمیں کئی گناہ اضافہ کر لیا،زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافر احتجاج کریں،تو کنڈیکٹر حضرات مسافروں سے انتہائی توہین آمیزرویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں گاڑیوں سے اترجانے کا مفت مشورہ دیتے رہتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کی صحافی برادری بالخصوص مقامی اخبارات نے عوامی حقوق کے بارے میں بیداری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،الحاج محمد اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)جٹ راجپوت اتحاد ڈنگہ کے سربراہ الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ ڈنگہ کی صحافی برادری بالخصوص مقامی اخبارات نے عوامی حقوق کے بارے میں بیداری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،نامساعد حالات کے باوجود اہل قلم نے مظلوم طبقات کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایاٹائمز آف ڈنگہ سمیت صحافی برادری عوامی حقوق کے بارے میں بیداری شعور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،نامساعدہ حالات کے باوجود ہمارے اہل قلم بھائیوں نے مظلوم طبقات کی آواز کواعلی ایوانوں تک پہنچاکر اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھائے،ٹائمز آف ڈنگہ کے ایڈیٹرانچیف سلیم عابد پیرزادہ اور انکی ٹیم اور شہر کے دیگرصحافیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کوملکی و علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں عوام کو آٹا کو ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ضلع بھر کے بڑے بڑے شہروں میں آٹا کی فیئر پرائس دکانیں مقرر کر دی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں عوام کو آٹا کو ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ضلع بھر کے بڑے بڑے شہروں میں آٹا کی فیئر پرائس دکانیں مقرر کر دی ہیں،جہاں پر آٹا حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پرفروخت کیاجا رہا ہے، دوسری جانب آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فلور ملز پر انسپکٹرتعینات کر دیئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چھاپے مارر ہے ہیںڈی سی او گجرات نوازش علی نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چھوٹے بڑے شہر میں فلور ملوں پر محکمہ خوراک کے انسپکٹرز تعینات کئے جائیں جو ان ملوں میں آنے والی گندم اور آٹے کی مقدار نوٹ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورت کر سکیں،ڈی او سی شجاع قطب بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سید ،اے سی کھاریاںرضوان محمود،اے سی سرائے عالمگیر چوہدری ضیغم نواز،اے سی گجرات مدیحہ طاہر شاہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کر کے سرکاری خزانہ میں رقوم جمع کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایم اے ضلع گجرات کے انتخابات میںڈاکٹر ز کا فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پی ایم اے ضلع گجرات کے انتخابات میںڈاکٹر ز کا فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا،جبکہ ان کے مدمقابل رائزنگ ہیلرز گروپ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا،پی ایم اے ضلع گجرات کے انتخابات فرینڈز گروپ کے ڈاکٹر مقصود زاہدصدر،سرجن ڈاکٹرعامر اعجاز نائب صدر،ڈاکٹر محمدعباس چوہدری جنرل سیکرٹری اور ان کے ساتھیوں نے میدان مار لیافرینڈز گروپ کے ڈاکٹر مقصود زاہد371ووٹ لے کرصدر،ڈاکٹرعامر اعجاز 360ووٹ لے کر نائب صدر،ڈاکٹر عباس چوہدری جنرل سیکرٹری،ڈاکٹرمرزااقتداربیگ،ڈاکٹر فرزانہ محسن بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے،ڈاکٹر سیدمجتبی حیدر سیکرٹری اطلاعات،ڈاکٹر فیصل ملک نائب صدر،ڈاکٹر محمدامجد غفور،کلینکل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد مرزا جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے،عوامی سماجی تجارتی حلقوں سمیت معززین شہر اور عمائدین علاقہ نے ڈاکٹر فورم کے عہدیداران ڈاکٹر خالد عاربی،ڈاکٹر غلام اکرم جرال اور انکے نامزد امیدوار نائب صدر پی ایم اے ڈاکٹر عامر اعجاز اور دیگر عہدیداران کومبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سرور چوہان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)انگلینڈمیں مقیم محمداختر سرور چوہان،ندیم سرور چوہان کے والد محترم اور محمد الیاس زمان چوہان ،قاسم الٰہی چوہان کے باپو سرور چوہان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت فکی میاں امجدمحمود،الحاج چوہدری محمد اقبال منج،حاجی محمد نواز،قاسم الٰہی چوہان،میاںکامران ادریس،میاںندیم خادم،میاں ذیشان عطائ،محمد اقبال چوہان،عاشق چوہان،شہباز چوہان،قاری ظفر اقبال،محمداعظم چوہان،بابرعرفان چوہان،رضوان المعروف شیرا چوہان،عبدلنواز چوہان سمیت سینکڑوںافراد نے شرکت کی۔جبکہ ختم قل مسجدجمال مصطفی محلہ چوہاناں میں پڑھا گیا قاری ظفر اقبال ،قاری شہباز احمد،قاری اشتیاق احمد سیالوی نے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دو مجرموں کو پھانسی کی سزا روک دی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)دو مجرموں کو پھانسی کی سزا روک دی گئی،سرائے عالمگیر کے دو نوجوانوں محمد فیاض ولدمحمد شفیع سکنہ دندی آرائیاں اور محمد ریاض ولدمظفرعلی سکنہ پوٹھی راجگا نکو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر دوسری بار قائم مقام صدر آزاد کشمیرنے وزیرعظم کی ایڈوائس پرروک دیا،ان دونوںملزمان پر الزام ہے انہوں نے سابق ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر پروفیسر غلام ربانی کے جواں سال بیٹے کو قتل کیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماں کی معمولی ڈانٹ پر سترہ سالہ نوجوان نے گندم میںرکھنے والی زہر کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماں کی معمولی ڈانٹ پر سترہ سالہ نوجوان نے گندم میںرکھنے والی زہر کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں کالو ساہی کے رہائشی16/17سالہ نوجوان جمیل نے والدہ کی معمولی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکرزہر پھانک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اسے تشویش کی حالت میںآرایچ سی ہسپتال داخل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:حکومتی احکامات کی روشنی میںڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود کی ضلع بھرمیں اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا حکم
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)حکومتی احکامات کی روشنی میںڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود کی ضلع بھرمیں اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا حکم انہوں نے ضلع بھر کے22تھانوں کے ایس ایچ او کو روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے خفیہ ٹھکانوں اور گھروں میں گرفتاری کیلئے اچانک چھاپے مارنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرائے عالمگیر ہیڈ کوارٹرزصدرسٹی ان کی مانیٹرنگ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈاکٹر اعجاز احمد فیملی کے چھ ڈاکٹرز بچوں نے پی ایم اے ضلع گجرات کے انتخابات میں چھ ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ڈاکٹر اعجاز احمد فیملی کے چھ ڈاکٹرز بچوں نے پی ایم اے ضلع گجرات کے انتخابات میں چھ ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا،انکے صاحبزادوں سرجن ڈاکٹر یاسراعجاز،ڈاکٹرعامراعجاز گائناکالوجسٹ ڈاکٹرصوفیہ اعجاز داماد ڈاکٹر عامر حمید،بہوڈاکٹرفائزہ کنول،اور دوسری بہو ڈاکٹر ساجدہ رفیقنے پی ایم اے ضلع گجرات کے الیکشن میںووٹ ڈال کرفرینڈزگروپ کے ڈاکٹر مقصود زاہد،ڈاکٹرعباس چوہدری،ڈاکٹر عامر اعجاز اور انکے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اہم کردار اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ناخلف آٹھویںجماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کے سر میںفائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ناخلف آٹھویںجماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کے سر میںفائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا جاتا ہے کہ علاقہ دواڑہ میں پٹھانوںکی ایک جھگی میں پٹھان8ویں جماعت کے طالب بیٹے نعیم خان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنی ماںکو سر میں فائر مار کر قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:وفاقی وزیر چوہدری نذر گوندل کی ڈنگہ آمد،میاں سہیل عزیز کی والدہ مرحومہ پر لواحقین سے اظہار رنج و الم
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) وفاقی وزیر چوہدری نذر گوندل ، ایم پی اے میاں طارق محمود ، چوہدری رئوف گنجہ ، چوہدری شہزاد چیلیانوالہ ، میاں بہاول شیر میانہ چک چوہدری احسان چندو ، حاجی منظور پسوال جوڑا نے کولیاں شاہ حسین میں میاں سہیل عزیز کی والدہ مرحومہ ، میاں اشرف ایڈووکیٹ کی پھوپھو ، میاں حمزہ کی چچی ، میاں اسامہ سہیل ، میاں دانیال عزیز کی دادی کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، وفاقی وزیر چوہدری نذر گوندل نے میاں اشرف ایڈووکیٹ ، میاں سہیل عزیز سے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیا ، اِس موقع پر چوہدری نذر گوندل وفاقی وزیر نے مرحومہ کے لیے خصوصی دُعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ بتصدق محمد ۖو آلِ محمد اُن کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ، اُنہوں نے کہا کہ والدین کی عظمت بالخصوص ماں کی شان تو بیان کرنے سے کبھی بھی نہیں کی جا سکتی چاہے اولاد زمانے کے ولی ہی کیوں نہ ہو جائیں وہ اپنی ماں کی قدموں کی خاک برابر بھی نہیں ہو سکتے اِس لیے تو ماں کی شان میں واضح الفاظ میں ملتا ہے کہ حقیقی جنت تو ماں کے قدموں میں ہے ، در اصل والدین کی خدمت ، اولاد کے لئے کائنات میں ماں کی ممتا کے بعد کوئی جہاں کی ایسی چیز ممکن نہیں جو اُن اطمینان اور قلب سکون دے سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میاں شہباز شریف کی ایم پی اے میاں طارق محمود کی رہائش گاہ (لاہور ) آمد ان کے ساتھ اپوزیشن لیڈرچودھری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ایم پی اے میاں طارق محمود کی رہائش گاہ (لاہور ) آمد ان کے ساتھ اپوزیشن لیڈرچودھری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں شہباز شریف نے میاں طارق محمود ایم پی اے کے بیٹے میاں اسد محمود کو شادی پر مبارکباد اور تحائف دیے۔وہ آدھا گھنٹہ تک وہاں موجود رہے۔حلقہ پی پی 113کی اہم شخصیات اور ڈنگہ میڈیا کو نسل کے صدر نثار مغل ،ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں امجد محمود ،قیصر اسحاق مغل،مرزا شاہد،سیٹھ منیر اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔میاں شہباز شریف نے ضلع گجرات کی سیاست پر تفصلی تبادلہ خیال کیا ۔اور مسلم لیگ (ن) کو متحد کرنے کا کہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے مسلم لیگی ورکروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود کی رہائش گاہ (لاہور) پر ڈنگہ کے مسلم لیگی ورکروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب
میاں شہباز شریف سے ملاقات ،کارکنوں کے مسائل سنے ۔مسلم لیگی وفد نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو ڈنگہ آنے کی دعوت بھی دی۔جو انہوں نے قبول کر لی۔انہوں نے ورکروں کے جذبات کو سراہا ۔انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لیے اپنا کر دار ادا کریں۔وفد میں سیٹھ منیر احمد،آصف حسین بلا،خالد سہیل بلو،قیصر اسحاق مغل،ڈاکٹر ظفراللہ،مرزا شاہد محمود،حاجی نصراللہ،سائیں خالد سمیت دیگر کارکن شامل تھے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی 113اور این اے 106کی اہم شخصیات کی میاں طارق محمود ایم پی اے کی قیادت میں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)میاں طارق محمود ایم پی اے کی رہائش گاہ (لاہور) پر حلقہ پی پی 113اور این اے 106کی اہم شخصیات کی میاں طارق محمود ایم پی اے کی قیادت میں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات،ضلع گجرات کی سیاست پر تفصیل گفتگو،اس موقع میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گجرات کے تمام مسلم لیگی اکھٹے ہو کر کائرہ برادران کو شکست دے سکتے ہیں۔این اے 107کی جیت نے گجرات کی سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے۔وزیر اعظم کا تاج میاں نواز شریف کے سر پر سجے گا۔اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے۔وفد میں میاں امجد محمودسابق چیر مین بلدیہ ڈنگہ،چودھری جاوید اقبال مہر،چودھری رخسار احمد پسوال(جوڑا) ڈاکٹڑ جاوید ریاض۔چودھری نوشیرواں اختر،چودھری سجاد اکرم ایڈووکیٹ،کرنل ریٹارڈ پرویز اختر،شیخ حفظ اللہ صدیقی،نوید صدیقی،چودھری عارف کھٹانہ،میاں طاہر محمود،میاں شیر افگن،نثار مغل شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ پی پی 113 ڈنگہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ ٹائون شپ لاہور میں پرتکلف اعشائیہ دِیا
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ پی پی 113 ڈنگہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ ٹائون شپ لاہور میں پرتکلف اعشائیہ دِیا ، اعشائیہ کی اِس پروقار تقریب میں وفاقی اپوزیشن لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری نثار علی خاں ، میاں اسد طاہر ، میاں امجد محمود ، چوہدری عارف کھٹانہ چک پنڈی ، چوہدری عبد الستار کھٹانہ چک پنڈی ، میاں شیر افگن ، میاں طاہر محمود ، حاجی چوہدری جاوید اقبال امرہ خورد ، چوہدری نوشیرواں اختر ، ڈاکٹر جاوید ریاض سابق تحصیل ناظم ، چوہدری سجاد اکرم ایڈووکیٹ ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، چوہدری رُخسار پسوال جوڑا ، ریٹائرڈ کرنل پرویز اختر ، رخسار احمد بٹ ، ظفر مجید کھاریاں ، سیٹھ منیر احمد ، خالد سہیل بلو ، ڈاکٹر ظفر اللہ ، سائیں خالد ، چوہدری نصر اللہ باہوآنہ ، نوید صدیقی، آصف حسین بلا ، بشارت علی طاہر ، نثار مغل ، عبد المجید پپو ، قیصر اسحاق مغل ، مرزا شاہد علی سمیت دیگر شریک تھے ۔ اِس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکروں اور کارکنوں نے میاں شہباز شریف ، چوہدری نثار علی خاں ، میاں طارق محمود کے ہمراہ خصوصی گروپ فوٹو بھی بنوائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آج ملک بھر کے لوگوں کو شریف برادران پر بڑا فخر ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی 113 کے ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنی رہائشگا ٹائون شپ لاہور میں آئے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میرے محترم بھائی ہیں یہ اِن کا اپنا گھر ہے اُنہوں نے کہا حالات جس طرح کے بھی ہونگے میرا تعلق شریف برادران کے ہمیشہ سنگ رہے گا ، اُنہوں نے میرے حلقہ کے لیے بے شمار ترقیاتی فنڈز فراہم کیے ہیں اِس پر میں اور میرا حلقہ ہمیشہ ممنون و مشکور ہیں گے کہ اُنہوں نے ڈنگہ کو پنجاب بھر میں سے خصوصی اہمیت کے حامل سمجھا ، مشکل وقت میں بھی میں نے شریف برادران کا ساتھ نہیں چھوڑا ، آج ملک بھر کے لوگوں کو شریف برادران پر بڑا فخر ہے کہ اُنہوں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام کا بھر پور ساتھ دِیا ، اُنہوں نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ، میرا جذبہ جیسا ہے وہ میرا خدا اور میں جانتا ہوںکہ میں نے دِن رات فائلیں اُٹھا کر عوام کے لیے ہر وہ کام کیا جس میں لوگوں کی بھلائی ہو ، میں نے ہمیشہ اپنا فرض سمجھ کر آرام کی پرواہ کیے بغیر ہر مظلوم اور بے بس افراد کا ساتھ دِیا اور دیتا رہوں گا ۔ زندگی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے میرے بعد میری اولاد بھی میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے اِسی طرح عوام کی خدمت کرتی رہے گی ، آج میں فخر سے کہہ رہا ہوں کہ میں نے آج تک زندگی میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی ہمیشہ رزق ہلال ہی اولاد کو کھلایا ہے یہی تلقین اُن کو بھی کرتا ہوں ، اُنہوں نے کہا انسان جب کوئی بھی تکبر میں آئے تو وہ ہمیشہ خطا کھاتا ہے ، میرا اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 113کے سینئر مسلم لیگیوں کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاٹائون شپ لاہور میںخصوصی استقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حلقہ پی پی 113 ایم پی اے میاں طارق محمود ، میاں امجد محمود ، میاں اسد طاہر ، چوہدری عارف کھٹانہ چک پنڈی امریکہ ، چوہدری نوشیرواں اختر ، میاں شیر افگن ، میاں طاہر محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چوہدری نثار علی خاں کا اپنی رہائشگاہ ٹائون شپ لاہور میں استقبال کیا گیا ، اِس موقع پر میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ پی پی 113 نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خاں سے حلقہ پی پی 113 اور این اے 106 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اور آئندہ انتخابات کی بھرپور کامیابی کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میاں طارق محمود کو اپنی پارٹی کا بہترین نمائندہ ہونے اور اُن کے بیٹے میاں اسد طاہر کو شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہونے پر مبارکباد دِی۔ میاں طارق محمود نے میاں شہباز شریف سے اپنے سمدھی چوہدری عارف کھٹانہ چک پنڈی آف امریکہ کا خصوصی تعارف کروایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میاں امجدمحمود کو دادا بننے پر چوہدری اظہر اقبال رندھیر آف ناروے کی مبارکباد
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ ، پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113 کے راہنما میاں امجد محمود کے ہاں چاند سے پوتے میاں ہاشم فہد کی پیدائش پر ناروے میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری اظہر اقبال رندھیر آف ناروے نے اُنہیں مبارکباد دِی اور بچے کی صحت و عمر درازی کی دُعا کی اور بھر پور اظہارِ مسرت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے میاں امجد محمود کو چاند جیسے پوتے سے نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری اظہر اقبال رندھیر پاکستان سے ناروے پہنچ گئے
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)حلقہ پی پی 113 کے گائوں رندھیر کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری اظہر اقبال رندھیر پاکستان سے ناروے پہنچ گئے ، چوہدری اظہر اقبال رندھیر اپنی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں خصوصی طور پر پاکستان آئے اور ملک بھر سے اہم سماجی و سیاسی شخصیات سے لا تعداد ملاقاتیں بھی کیں ، اسلام آباد ایئر پورٹ پر دوست احباب نے اُنہیں الوداع کیا۔ یاد رہے کہ چوہدری اظہر اقبال رندھیر 14 اگست کو ناروے میں ملک پاکستان کی آزادی کا دِن بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اور گجرات بھر سے اہم سیاسی شخصیات کا وہ بھر پور خیال بھی رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں سے والد کی وفات پر تعزیتی سلسلہ تاحال جاری
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد کے والدِ گرامی حاجی چوہدری محمد شفیع کی وفات پر چوہدری لیاقت علی ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ ، چوہدری ناصر چھپر کھاریاں ، چوہدری شیر احمد سابق ناظم ، چوہدری اختر چھوکر ، ریٹائرڈ کرنل میاں محمد اکرم ، ڈاکٹر محمد آصف ای ڈی او ہیلتھ جہلم ، چوہدری ارسلان شاہجہانیاں ، سیٹھ ظہیر گجرات ، چوہدری محمد علی گجر حاجیوالہ ، چوہدری مشتاق احمد DSP، ٹھیکیدار شوکت علی مغل ڈنگہ ، چوہدری بابر میر پور ، میاں مبارک بن کالس ، چوہدری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ ، چوہدری احسان قادر انسپکٹر ، مولوی افضال اکبر چیچی ، چوہدری خالد سہیل مہرانہ نور جمال ، چوہدری علی شاہ سونی ، چوہدری حسنین بھمبر ، چوہدری مظہر ڈسٹرکٹ جج ، ڈاکٹر خالد عاربی ڈنگہ سمیت کثیر تعداد نے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.