ڈنگہ : ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر عوامی مسئلہ کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی آواز کو بلند کیا ہے، چوہدری جعفر اقبال
Posted on December 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ذات کی نہیں بلکہ عوام کے اجتماعی مفاد کی ہے،ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر عوامی مسئلہ کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی آواز کو بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ میں چھ یو ٹرن کھولے بغیر حادثات کو نہیں روکا جا سکتا ہے مین روڈ کے تمام یو ٹرن بند کر کے پندرہ دیہات اور اہلیان ڈنگہ کا مرکزی چوکوں سے شہر میں داخلہ روکنا بہت بڑا ظلم ہے جس کی مخالفت جاری رہے گی،ہم یو ٹرن کی سیاست نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی اقتدار کے حصول کے لیے جماعتیں تبدیل کرنا ہمارا وطیرہ ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں تعلق اور وفاداری نبھا ہمارے خون میں شامل ہے۔