ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کے اندر کمپیوٹرائز باشندہ ریاست جاری کرنے شروع کر دیئے
Posted on October 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کے اندر کمپیوٹر ائز باشندہ ریاست جاری کرنے شروع کر دیئے باشندہ ریاست ،ڈومیسائل کی فیس بھی 10 روپے مقرر کردی تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے ضلع بھمبر کے اندر گزشتہ رو زسے کمپیوٹرائز باشندہ ریاست جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں اب سب لوگوں کو کمپیوٹرائز باشندہ ریاست کی کاپی جاری ہو گی جبکہ باشندہ ریاست کی فیس بھی 10روپے مقرر کر دی ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باشندہ ریاست کے فارم باہر عرضی نویسوں سے پر کروائے جاتے تھے جن میں اکثر ناموںکی غلطیاں ہوتی تھی اور مختلف قسم کے فارم ہوتے تھے۔
اب ہم نے کمپیوٹر فارم اپنی مدد آپ کے تحت جاری کر دئیے ہیں اب سائل ایک سادہ کاغذ پر درخواست دیں گے ڈپٹی کمشنر آفس سے ان کو کمپیوٹرائز فارم پر کرکے دیا جائے گا جس کے بعد اس پر مزید کاروائی ہو گی کمپیوٹر ائز فارم کے علاوہ کوئی دیگر فارم قابل قبول نہ ہو گا ۔