ڈھاکا (جیوڈیسک) ڈھاکا بنگلہ دیش میں اتوار کی صبح ہی ہنگامے پھوٹ پڑے ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ، دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی ضلع Jatrabari میں مظاہرین آئندہ انتخابا ت کے لیے نگران انتظامیہ کی بحالی کا مطالبہ کررہے تھے ۔
پورا ایک دن دھرنے پر بیٹھے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی ،پتھر برسائے ، اور توڑ پھوڑ کی ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں اور آنسو گیس پھینکی ، جھڑپ کے دوران 25 افراد زخمی ہوگئے۔