ڈھاکا میں ہڑتال،7دھماکے،فائرنگ سے بی این پی کارکن ہلاک

Strike Dhaka

Strike Dhaka

ڈھاکا: (جیو ڈیسک) بنگلا دیش میں ایک مرتبہ پھر بی این پی سمیت 18 پارٹیوں کی مشترکہ ہڑتال جاری ہے جس کے دوران 7دھماکے ہوئے اور حزب اختلاف کے ارکان کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی جانب سے محمد الیاس کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ ہڑتال کے دوران تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہنے کی اطلاعات ہیں۔ قائد حزب اختلاف خالدہ ضیاء کی جانب سے محمد الیاس کی رہائی کے لیے ہفتے تک کی مہلت دی گئی تھی،، آج صبح ڈھاکا میں بی این پی کے مظاہرے کے قریب دیسی ساختہ بموں کے تین دھماکے ہوئے، ڈھاکہ کے دیگر علاقوں سے7 بم دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ ہڑتال کے دوران ایک کارکن کی ہلاکت اور متعدد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔