اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے ڈھاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو پاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ دورے کے اعلان کے بعد نہ آنے سے پاکستان کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔
سرفراز نواز کہتے ہیں اعجاز بٹ نے اپنے دور میں آئی سی سی سمیت بھارت اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ناراض کیا تھا جس کے اثرات اب سامنے آرہے ہیں۔ چیئرمین ذکا اشرف ہنگامی بنیادوں پر زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان مدعو کریں۔