ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ نیم قبائلی علاقوں میں پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہو گی۔ محکمہ صحت کے مطابق نیم قبائلی علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر چودہ ہزار دو سو بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے لئے آج پینتالیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں اکتالیس ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی جبکہ تین ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔