ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں سات افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کالا کالونی کے قریب انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔