اسلام آباد(جیوڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جڑواں شہروں کے ٹرانسپوٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بس سٹاپوں پر رش لگ گیا۔
مختلف ٹیکسز ،بھاری جرمانوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے آج مکمل طور پر پہیہ جام رکھا۔ تمام اسٹاپوں پر لوگ دن بھر پبلک ٹرانسپوٹ کا انتظار کرتے رہے۔ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے سکولوں کالجوں اور دفاتر میں حاضری کم رہی۔ ٹرانسپوٹرز نے فیص آباد میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور انتظآمیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ٹرانسپورٹرز نے مری روڈ بلاک کر کے کافی دیر ٹریفک بھی روکے رکھی۔