ڈینگی: تحقیقاتی کمیشن کا دائرہ کار محدود کرنے پر وضاحت طلب

lahore court

lahore court

لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی پھیلا کے خلاف درخواستوں پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کے دائرہ کار محدود کرنے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔  ڈینگی کے پھیلا کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ آفتاب سلطان نیعدالت میں ڈینگی اسپرے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بیان دیا کہ پنجاب حکومت نے 5 ستمبر کو ڈی آئی جی آفتاب سلطان کو ڈینگی کے پھیلا کے حوالے سے تمام معاملات کی تفتیش کا حکم دیا۔ جسے بعد ازاں صرف اسپرے کی خریداری تک محدود کردیا گیا پنجاب حکومت کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا کہ پہلے نوٹیفکیشن کے بعد دوسرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کے پاس آگیا ہے جس سے وفاقی حکومت کا اب کوئی تعلق نہیں۔
عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کے حوالے سے پنجاب حکومت تفصیلی جواب پیش کرے۔