ڈینگی سے اموات میں اضافہ جاری، تعداد 203 تک جا پہنچی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی کے زہر کا شکار ہونے والوں کی تعداد دو سو تین ہو گئی ہے۔ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد بھی ڈینگی کو تاحال کنٹرول نہیں کیا جا سکاہے۔ لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈینگی نے پنجاب کیساتھ دوسرے صوبوں میں بھی پنجے گاڑدیئے ہیں۔ ڈینگی کا زہر پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرنے کے بعد اب دیگر صوبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
ڈینگی سے متاثر ہونے والے شہروں میں پشاور میں بھی صورتحال بھی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی حکومتیں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہیکہ حکومت ڈینگی پر قابوپانے کی کوششیں کررہی ہے ۔ سری لنکن ٹیم نے ڈینگی سے بچا کے طریقے بتائے جس سے چلڈرن اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ چون(54) بچوں کی جانیں بچائی گئیں۔