اکتوبر میں ہونے والی قومی سائیکلنگ چیمپین شپ ویلوڈروم کی خراب حالت اور لاہور میں ڈینگی وائرس کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ مقابلوں کی تاریخوں کا اعلان نومبر میں کیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نو منتخب صدر منور بصیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے واحد سائیکلنگ ویلوڈروم کی خراب حالت کے باعث 26اکتوبر کو قومی چیمپین شپ کا انعقاد ناممکن تھا۔ جبکہ کھلاڑیوں نے بھی ڈینگی کے باعث پریکٹس کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا سائیکلنگ ویلوڈروم کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ فیڈریشن کے نومنتخب عہدیدار ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے