ڈینگی کنٹرول سے متعلق پنجاب حکومت کا مجوزہ منصوبہ 25 کو طلب

Dengue

Dengue

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے ڈینگی کنٹرول سے متعلق پنجاب حکومت سے مجوزہ پلان پچیس جون کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث ڈینگی کی وجہ سے متعدد افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک ڈینگی کی روک تھام کے لیے عملی طور پور خاص اقدامات کیے اور نہ ہی مختلف علاقوں میں ڈینگی کی افزائش کوروکنے کے لیے سپرے کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ڈینگی کو روکنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ سپرے کا عمل بارشوں کے ساتھ ہی شروع کر دیا جائیگا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول سے متعلق جو بھی پلان تیار کیا ہے وہ آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔