پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکہ کے کارلوس مولینا کو ہرانے کے بعد اپنے اگلے شکار کے لیے جال بچھانا شروع کر دیا۔
عامر خان ڈبلیو بی سی سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچے جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکی حریف ڈینی گارسیا کو ناک آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارلوس مولینا کے خلاف فتح سے بہت حوصلہ ملا ہے جس کے بعد ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ ڈینی گارسیا کو بھی اسی طرح سے زیر کریں۔ یاد رہے امریکی باکسر ڈینی گارسیا نے سال کے شروع میں عامر خان کو ناک آؤٹ کیا تھا۔