انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے سابق سپر سٹار ڈیوڈ بیکھم آئندہ ماہ گلیکسی کلب سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ سینتیس سالہ انگلش مڈ فیلڈر کا امریکی فٹ بال کلب گلیکسی کے ساتھ معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو جائے گا۔ ڈیوڈ بیکھم دسمبر میں ہونے والی میجر لیگ سوکر کھیلنے کے بعد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔
سابق انگلش کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گلیکسی کلب کو نہیں چھوڑنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی کلب کو مزید اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں ۔ اس سے لگتا ہے کہ کلب انتظامیہ بیکھم کے معاہدے میں توسیع کر دے گی۔