پاکستانی بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری کے مجموعی حجم میں صرف چونسٹھ ارب روپے کا فرق رہ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اختتام تک بینکوں کے ڈیپازٹس چھ ہزار تین سو پندرہ ارب روپے رہے۔
تین ہزار سات سو بائیس ارب اور سرمایہ کاری کا حجم تین ہزار چھ سو اٹھاون ارب روپے تھا۔ جنوری سے ستمبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں پندرہ فیصد سرمایہ کاری کی شرح میں تیس فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ایڈوانسسز کی شرح میں محض آٹھ فیصد اضافہ ہو سکا۔