متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یوم عاشور کے جلوس میں دھماکا کرنے والوں کو سفاک دہشت گرد قرار دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہا دہشت گرد ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کی کاروائیوں پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں ، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاکو قائم رکھیں ، الطاف حسین نے حکومت سے واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔