ڈی ایس پی ٹریفک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مشکلات
Posted on June 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے نائب صدر عامر جاوید چوہدری آف جٹ میڈیکل سٹور نے گجرات شہر میں ٹریفک کے ناگفتہ بہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سرکلر روڈ پر جگہ جگہ رکشہ و چنگ چی والوں نے سٹینڈ بنا رکھے ہیں ، جن سے تاجر برادری کا جینا محال ہو گیا ہے ، راہ گیر خواتین و خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک تو ہر وقت گاڑی میں شہر میں نظر آتے ہیں مگر عملی طور پر ٹریفک کنٹرول کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کیا جا رہا ، اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کاروائی کریں۔