ڈی سی او نوازش علی نے متاثرین وزیرستان کے لئے چار عدد ٹرک امداد گجرات سے روانہ کر دی

گجرات (جی پی آئی) خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدائت پر ڈی سی او نوازش علی نے متاثرین وزیرستان کے لئے چار عدد ٹرک فرشی پنکھے جن کی تعداد 563ہے وزیرستان کے متاثرین کے لئے گجرات سے روانہ کئے ۔اس موقع پر ڈی سی او نوازش علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیںچاہے سیلاب کا مسئلہ ہو یا کوئی اور قدرتی آفت کسی بھی قسم کے سنگین مسائل میں انہوں نے قوم کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ضلع گجرات کے عوام اور انتظامیہ متاثرین وزیرستان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اور آئندہ بھی حکومت پنجاب اس سے بڑھ چڑھ کے ان کی ہر قسم کی امداد بھر پور جاری رہے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے روانہ کئے جانے والے سامان کی باقاعدہ حفاظت اور نگرانی کی صورت میں خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے مقرر کیے جانے والے فوکل پرسن انجینئر امیر مقام کے حوالہ کیے جائیں گے جوان کی تقسیم کا عمل اپنی زیر نگرانی شفاف بنائیں گے ۔ اس موقع پر ای ایس او حافظ محمد نجیب ، تحصیلدار چارق سعید محسن ،ارشاداللہ نائب تحصیلدار ،ندیم بٹ پرسنل سٹاف آفیسر ، خادم علی خادم سوشل ورکر بھی موجود تھے