ڈی پی او گجرات اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں

گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ، مگر نیچے والا عملہ خصوصی لیڈیز سٹاف سائلین کے ساتھ صحیح سلوک نہیں کرتے جس کی وجہ سے خواتین کا افسران سے ملنا مشکل ہو گیا ہے ِ خواتین نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کی کاوشوں سے خواتین کو بے پناہ سہولت مل رہی ہیں۔

مگر بدقسمتی سے ان کا نیچے والا عملہ صحیح تعاون نہیں کرتا ، ڈی پی او گجرات کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں اور عملہ کو ہدایت کریں کہ وہ سائلین کے ساتھ صحیح تعاون کریں۔