ڈی پی او گجرات نے پو لیس چو کی ملکہ سے تبدیل کر کے سول لائن بھیج دیا

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان)ڈی پی او گجرات نے پولیس چوکی ملکہ سے تبدیل کر کے سول لائن بھیج دیا۔نئے اے ایس آئی طا رق کی تعین تی سے عوامی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی۔عوام کا کہنا ہے کے ہمیں چوہدری اما نت جیسے نڈر اور مخلص پولیس افسر کی ضرورت ہے ،اہل علاقہ کا ڈی پی او گجرات سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے پولیس چوکی ملکہ میں تعینات اے ایس آئی امانت کو تبدیل کر کے سول لائن بھیج دیا۔جبکہ ان کی جگہ اے ایس آئی طارق کی تعینات کر دیا ہے۔

علاقہ بھر کے لوگ اے ایس آئی طا رق سے خوش نظر نہیں آتے ۔اہل علاقہ نے ڈ ی پی او گجرات سے دوبارہ چوہدری اما نت جیسے ایماندار پولیس افسر کا پولیس چوکی ملکہ میں تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔اگر اس حوالے سے فوری ایکشن نہ لیا گیا تو تھا نہ گلیانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر یں گے۔اے ایس آئی طارق کی تعیناتی سے بھتہ خور دوبارہ سر ا’ٹھانے لگے اور عوام اپنے آپ کو غیر مخفوظ سمجھنے لگے۔