طالبان کی جانب سے حامد کرزئی کی صدارت میں قائم افغان حکومت میں شمولیت سے انکار پرافغان ہائی پیس کونسل نیناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کابل میں افغان ہائی پیس کونسل میں امور خارجہ کے سربراہ اسماعیل قاسم یار کا کہنا تھا کہ یہ بات نا قابل فہم ہے کہ طالبان نیامریکا سے براہ راست مذاکرات کی ابتداہی میں افغان حکام اورامن کونسل سے مشورہ کیوں نہیں کیا۔ افغان طالبان کے ترجمان نے قطر میں دفتر اور امریکا کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔مغرب اور افغان حکام طالبان کے نئے دفتر کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک عشرے سے جاری جنگ کے خاتمیکے لیے ہونے والی بات چیت کو خفیہ رکھنا ہے۔