کابل : افغانستان میں اتحادی فوجیوں پر مشتمل امریکی چنوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں فوجیوں اور عملے سمیت اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بیس امریکی نیوی سیلرز بھی سوار تھے جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان سیلرز کا تعلق اسی یونٹ سے تھا جس نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں فوجیوں سمیت عملے کے ارکان سمیت اڑتیس افراد ہلاک ہوئے۔ ہیلی کاپٹر میں ایک جاسوس کتا اور اس کا ہینڈلر بھی سوار تھا۔ ہلاک امریکی سیلرز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا نیول اسپیشل وار فیئر ڈیولپمنٹ گروپ سے تھے۔ چنوک ہیلی کاپٹر عام طور پر افغانستان میں سفری استعمال میں ہیں۔ ہیلی کاپٹر کابل کے مغرب میں گر کر تباہ ہوا۔ طالبان ترجمان نے ٹیلیفون پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کہ صوبہ وردک میں آپریشن کے دوران نیٹو ہیلی کاپٹر طالبان مجاہدوں نے گرایا۔