کابل جھڑپوں میں 45 مزاحمت کار ہلاک ہوئے، افغان وزارت دفاع

Kabul

Kabul

کابل : (جیو ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مزاحمت کاروں اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں میں 36 مزاحمت کار ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں کے کابل اور دیگر تین صوبوں میں کئے گئے منظم حملوں میں 36 مزاحمت کاروں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جھڑپوں میں تین افغان فوجی بھی ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

اتوار کو کابل میں حملوں کے بعد افغان فورسزاور مزاحمت کاروں میں شروع ہونیوالی جھڑپیں پیر کی صبح تمام حملہ آوروں کی ہلاکت پرختم ہوئیں۔