کابل(جیوڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع وزیر اکبر خان میں 3 خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کئے جس سے 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب 3 خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے۔ پہلے خود کش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پر کار سے حملہ کیا جبکہ باقی 2 حملہ آوروں کو سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔