کابل: طالبان ویکسینیشن ٹیموں کی مدد کریں، کرزئی اپیل

hamid karzai

hamid karzai

افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی مدد کریں تاکہ بچوں کی زندگی ہمیشہ کی معذوری سے بچائی جا سکے۔
افغان صدر نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کے باوجود اس مہلک مرض کے خاتمے میں افغانستان اور پاکستان کے لئے اب بھی مسائل موجود ہیں۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسینیشن ٹیموں کی مدد ایک ہی صورت میں کی جاسکتی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں سمیت سرکاری وسائل استعمال نہ کریں اپنے ذرائع اور وسائل سے آنے والی ٹیموں کی مدد کریں گے۔