کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے میں سے دو افغان گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے سفارتی اور حکومتی رہائشی علاقے وزیر اکبر خان میں ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھاکہ علاقہ لرز اٹھا اور فضا میں کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔ جبکہ امریکی سفارت خانے میں الارم بجادیئے گئے۔
اطلاع پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اورعلاقے کی ناکہ بندی کردی۔ افغان پولیس کا کہنا ہے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف طالبان ترجمان نے نامعلوم مقام سے میڈیاکوفون کرکے واقعے کی ذمے داری قبول کر الی۔